میں عاجزانسان ہوں‌:اللہ مجھےمعاف فرمائے:اپوزیشن میری تعریف کرے گی تومیں توہین سمجھوں گا:عمران خان

0
66

ساہیوال : میں عاجزانسان ہوں‌:اللہ مجھےمعاف فرمائے:اپوزیشن میری تعریف کرے گی تومیں توہین سمجھوں گا،ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ساہیوال میں ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ میں ایک عاجزگنہگارانسان ہوں ، اللہ مجھے معاف فرمائیں ،

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ یاد رکھ لیں اگر اپوزیشن میری تعریف کرے گی تو میں توہین سمجھوں گا،

وزیراعظم نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمان مدرسوں کے بچوں کو استعمال کرکے ارب پتی بن گیا، فضل الرحمان کرپٹ کو مولانا کہنا توہین ہے،

وزیراعظم نے مزید کہا کہ فضل الرحمان خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے، ایک بھگوڑا لندن میں بیٹھ کر انقلاب کی باتیں کررہا ہے۔

وزیراعظم نے ساہیوال میں تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن مل کر حکومت چلاتے ہیں ، لیکن اپوزیشن نے پہلے دن سے ہی پارلیمنٹ کو این آراو کیلئے استعمال کیا۔

وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم ناکام ہوچکی ہے، کیونکہ لوگ حکمرانوں کی کرپشن کیخلاف سڑکوں پر نکلتی ہے، عوام کرپشن بچانے کیلئے سڑکوں پر نہیں نکلتے، یہ سب کو بے وقوف سمجھتے ہیں ، ہم نے مینار پاکستان چار بار بھری ہے، مینارپاکستان قیمے والے نان سے نہیں لوگوں کے خود آنے سے بھرتی ہے۔

Leave a reply