ننکانہ،نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا،

0
31

ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیاپولیس لائن آمد پر ڈی ایس پی سرکل ننکانہ محمد عثمان کے ہمراہ افسران و ملازمان نے بھر پور استقبال و گل پاشی کی۔ ڈی پی او نے یاد گار شہداء پر حاضری دی،پھول چڑھائے اور دعا کی۔
ڈی پی او نے یاد گار شہداء کی مزید تزین و آرائش کے احکامات جاری کیے ۔ اپنے ایک بیان میں تمام افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار نے کہا کہ تمام ہیڈ برانچز اور ملازمان کار سرکار کی انجام دہی میں پابندی وقت کو یقینی بنائیں۔تکمیل ریکارڈ اور پینڈنگ ریفرنسز کو جلد از جلد یکسو کریں۔
ضلعی پولیس کی ویلفیئر اور شہداء کی فیملیز کے ساتھ تعاون کو سو فیصد یقینی بنایا جائے۔دفتر میں آنے والے تمام محترم شہریوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آئیں۔میڈیا ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار نے کہا کہ ضلعی پولیس کے مسائل کے حل اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکنہ تعاون یقینی بناوں گا۔

Leave a reply