اسلام آباد حادثے پر کشمالہ طارق کا ردعمل آگیا

0
49

اسلام آباد حادثے پر کشمالہ طارق کا ردعمل آگیا
باغی ٹی ؤی : اسلام آباد حادثے پر کشمالہ طارق کا ردعمل آگیا . اس سلسلے میں کشمالہ طارق نے کہا کہ سارا مدعا زبردستی میرے بیٹے پر ڈالا جا رہا ہے،

کشمالہ طارق کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا، شوہر سب تھانے بھی گئے، میرا بیٹا پچھلی گاڑی میں تھا،اس حادثے کی سی سی ٹی وی دیکھی جائے،

اگر ہمارا قصور ہے تو ہاتھ جوڑ کر معافی مانگنے کو تیار ہین‌ ان کا کہنا تھا کہ بہت بڑا حادثہ تھا، میرے پاس الفاظ نہیں،

انصاف ہو گا لیکن ناحق کسی کے بیٹے کو نہ گھسیٹیں،واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سری نگر ہائی وے پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے تھے.

گاڑی میں وفاقی محتسب کشمالہ طارق کے شوہر اور بیٹا سوار تھے۔ پولیس نے حادثے کا مقدمہ درج کرلیا جس میں سابق ایم این اے کے بیٹے کو نامزد کیا گیا ہے۔سابق ایم این اے کشمالہ طارق کے شوہر کی گاڑی بے قابو ہوکر دوسری گاڑی اور موٹر سائیکلوں سے جا ٹکرائی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ اس میں 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

مرنے والے افراد کی شناخت انیس، حیدر، فیصل اور فاروق کے نام سے کی گئی، حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں پمز منتقل کر دیا گیا۔ جائے حادثہ پر موجود لوگوں نے ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

Leave a reply