پنڈی ٹیسٹ سے پہلے دونوں ٹیموں کا آخری پریکٹس سیشن

باغی ٹی وی : پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیم کا کل دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹاکرا ہے . اس سلسلے میں پریکٹس اور تیاری کے اختتامی مراحل جاری ہیں. پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستان اور جنوبی افریقی ٹیم کا پریکٹس سیشن جاری ہے۔

پریکٹس سیشن کیلئے پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچیں، دونوں ٹیمیں راولپنڈی ٹیسٹ سے قبل آج آخری پریکٹس سیشن میں مصروف ہیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے مابین دوسرا ٹیسٹ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 4 فروری کو ہوگا۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک کا کہنا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم کو مشکل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، کراچی ٹیسٹ میں وکٹ اچھی نہیں بنائی گئی تھی۔

سابق کپتان سلیم ملک کا کہنا ہے کہ ماضی کی طرح راولپنڈی کی وکٹ ہوئی تو پاکستان ٹیم کو بہت دشواری ہو گی۔


خیال رہے کہ پاکستان نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے کرکٹ میچ میں جنوبی افریقا کو سات وکٹوں سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں برتری حاصل کر رکھی ہے۔

پنڈی ٹیسٹ میں‌ گرین شرٹ کو کیا کرنا ہو گا، سلیم ملک نے بتایا

Shares: