نیب کی خواجہ سعد رفیق کو کلین چٹ:خواجہ سعد رفیق گئے

0
37

لاہور :نیب کی خواجہ سعد رفیق کو کلین چٹ:خواجہ سعد رفیق گئے ،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ نیب کی جانب سے لیگی رہنما کیخلاف اہم ترین کیس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کیخلاف نیب لاہور نے حافظ آباد ٹرین حادثے کی تحقیقات شروع کر رکھی تھیں، جو اب مکمل کر لی گئی ہیں۔

سابق وزیر ریلوے پر الزام تھا کہ ٹرین حادثے کی انکوائری ٹھیک نہیں کرائی گئی تھی۔ سال 2015 میں پاکستان ریلوے کی ٹرین کو پیش آئے خوفناک حادثے میں کئی فوجی افسران اور عام شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔ چھناواں پل ٹوٹنے سے ٹرین کا انجن اور تین بوگیاں لوئر چناب نہر میں جا گریں تھیں۔

اس خوفناک حادثے میں پاک فوج کے 4افسران،1 افسر کی اہلیہ، 2 بچے، 1صوبیدار میجر، 5 سپاہی، 3 عام شہریوں سمیت کل 16 افراد جاں حق ہوئے تھے۔

واقعے کے بعد اس وقت کے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق پر سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے۔ سعد رفیق پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے تحقیقات پر اثرانداز ہو کر حادثے کے اصل ذمے داران کو بچایا۔

تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کو تحقیقات میں خواجہ سعد رفیق کے انکوائری پر اثر انداز ہونے کے شواہد نہیں ملے۔ اسی لیے نیب کے پراسکیوشن ونگ نے تجویز دی ہے کہ خواجہ سعد رفیق کیخلاف انکوائری بند کردی جائے۔

باغی ٹی وی چند ماہ پہلے یہ اشارہ دے چکا ہے کہ سعد رفیق کے کیسز ختم ہوجائیں گے اورپھر خواجہ پھروہاں چلے جائیں گے جواصل مسلم لیگی ہیں

Leave a reply