لاپتہ افراد کیس کی سماعت ، عدالت اٹارنی جنرل پر کیوں ‌برہم ہوئی

باغی ٹی وی : سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی . اٹارنی جنرل آفس سے نمائندے کی عدم دستیابی پر عدالت برہم ہوگئی . سندھ ہائی کورٹ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا.

عدالت نے اس موقع پر کہا کہ لاپتہ کیسز میں وفاق کی خود نمائندگی کریں..عدالت نے وفاقی سیکریٹری داخلہ سے رپورٹس طلب کرلیں. جسٹس نعمت اللہ کا کہنا تھا کہ .جے آئی ٹیز بنانا وقت کا ضیاع ہے،،فرضی اور کاغذی رپورٹس عدالت میں پیش کی جا رہی ہیں، تفتیشی افسران کچھ کرنے سے قاصر ہیں،

جسٹس نعمت اللہ کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے اعلی ٰسطح پر اقدامات کرنا ہوں گے.عدالت نے خیبرپختونخوا کے حراستی مراکز سے رپورٹس طلب کرلیں.

بتایا جائے کیا کراچی سے لاپتہ افراد حراستی مراکز میں قید ہیں؟

سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

Shares: