مزید دیکھیں

مقبول

شہری کی غیر قانونی حراست،اسلام آباد ہائیکورٹ نےآئی جی کو کیا طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری علی محمد کو مبینہ...

غزہ کی بجلی منقطع کرنے کے فیصلے پر حماس کا سخت ردعمل

غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کے اس...

لاہور میں سرعام شہری پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

لاہور پولیس نے دھرم پورہ بیجنگ انڈر پاس پر...

پاکستان دشمنی پر پاکستانی قوم کا بھگوڑے عادل راجہ کے منہ پر تھپڑ

پاکستان کا بھگوڑا عادل راجہ بازنہ آیا، پاکستان دشمنی...

آج پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ ایک جان ہو کریوم یکجہتی کشمیر منارہی

آج پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ ایک جان ہو کریوم یکجہتی کشمیر منارہی

باغی ٹی وی : پانچ فروری کشمیریوں سے یکجہتی کا دن ہے۔

یوم یکجہتی کشمیر منانے کا بنیادی مقصد مقبوضہ وادی کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اورریاستی تشدد کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔ اس طرح اپنے مظلوم و نہتے کشمیری بہن بھائیوں کو پاکستانی یقین دلاتے ہیں کہ حق خود ارادیت کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

پانچ فروری کے دن یوم یکجہتی کشمیر کے ذریعے پاکستانی قوم اس عزم کا اعادہ بھی کرتی ہے کہ وہ حق خود ارادیت کے حصول تک ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

پاکستان کی شہہ رگ کشمیر کی تاریخ میں 21 جنوری 1990 سیاہ دن کے طور پر رقم کیا گیا ہے۔ اس دن جب بھارتی جبر و تشدد اور مظالم کے خلاف مظلوم کشمیری اپنے حق کی خاطر احتجاج کررہے تھے تو بھارتی افواج نے حسب روایت ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 51 معصوم و نہتے کشمیریوں نے جام شہادت نوش کیا۔

بے گناہوں کے خون ناحق پر بلاشبہ پوری دنیا کے اصحاب دل کانپ اٹھے تھے۔ اس وقت مرحوم امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد نے مطالبہ کیا کہ ایک ایسا دن منایا جائے جو صرف کشمیریوں کے ساتھ تجدید عہد کے لیے مختص ہو۔

قاضی حسین احمد نے جس وقت یہ مطالبہ کیا اس وقت مرکز میں بے نظیر بھٹو وزیراعظم تھیں تو پنجاب میں میاں نواز شریف وزیراعلیٰ پنجاب کے منصب پہ فائز تھے لیکن وفاق سمیت تمام صوبوں نے یک زبان ہو کر اس مطالبے کی حمایت کی اور پھر پہلی مرتبہ پانچ فروری 1990 کو یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔ یہ سلسلہ آج تک جاری ہے اور ہر سال اس عزم کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان۔

اس دن کی مناسبت سے جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی جاتی ہیں۔ سرکاری و نجی سطح پرتقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے اور پورے ملک میں عام تعطیل ہوتی ہے۔

مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں لیکن آج تک ان پر عمل درآمد نہیں ہوسکا ہے جب کہ پاکستان تسلسل کے ساتھ تمام عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتا آیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے 2019 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کشمیر دو ٹوک مؤقف اختیار کیا تھا۔

بھارت نے پانچ اگست 2019 کو کشمیریوں پرمظالم کی انتہا کرتے ہوئے کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کردی۔ مودی سرکار نے لاکھوں غیرکشمیریوں کو وادی میں بسانے کے ناپاک منصوبے پرعمل بھی شروع کردیا جس کےخلاف پوری دنیا میں حق و انصاف کے علمبرداروں کی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔
پاکستانی قوم 31 برسوں سے یوم کشمیر منا رہی ہے جس کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا اور یہ باور کرانا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ شہرِ قائد میں عوام کی بڑی تعداد نے اس موقع پر کشمیری بھائیوں کو یاد رکھا اور اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ کسی نے اپنی نیک تمناوُں کا اظہار کیا تو کسی نے بھارتی مظالم کو بزدلی قرار دیا، شہرقائد کے باسی کہتے ہیں بھارت کشمیر پر اپنا قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا، اسے آج یا کل کشمیر سے خوار ہو کرنکلنا پڑے گا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب جنت سا کشمیر پاکستان بن کر سرخرو ہو گا۔

لاہور عجائب گھر میں کشمیری ہنرمندوں کے بنائے ہوئے فن پاروں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح وزیر ثقافت پنجاب خیال احمد کاسترو نے کیا۔کشمیری ہنرمندوں کے بنائے مختلف نمونوں کی نمائش نے اپنا رنگ جمایا۔ حسن لکیریں کھینچ رہا تھا سادہ سے کاغذ پر، آزادی کا لفظ لکھا، کشمیر کی شکل بنا دی۔

نمائش میں کشمیری شال، قرآن پاک کے خوب صورت قلمی نسخے اورظروف رکھے گئے ہیں جو کشمیری ہنرمندوں کی مہارت کا کھلا ثبوت دکھائی دیتے ہیں۔ مقصد وہی ،اِس عزم کا اظہار کرنا کہ حالات چاہے کیسے ہی کیوں نہ ہوں، اہل پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہیں گے۔ یہ شاندار نمائش 15فروری تک دیکھنے والوں کے ذوق کی تسکین کا باعث بنی رہے گی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جناح انٹرنیشنل، علامہ اقبال، باچا خان سمیت تمام ایئرپورٹس پر کشمیر ڈے کے موقع پربینرز آویزاں، کشمیر اور پاکستان کے جھنڈے بھی لہرا دیئے گئے۔ پشاور کے باچاخان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سری نگر کے نام سے منسوب گھڑی آویزاں کی گئی۔ ایئرپورٹس پر کشمیر سے متعلق دستاویزی فلم بھی چلائی جارہی ہے