سعودی عرب پرمشکل وقت:امریکا کاحوثی باغیوں کوعالمی دہشت گرد تنظیم کی فہرست سےنکالنےکافیصلہ

0
46

واشنگٹن : سعودی عرب پرمشکل وقت:امریکا کاحوثی باغیوں کوعالمی دہشت گرد تنظیم کی فہرست سےنکالنےکافیصلہ ،اطلاعات کے مطابق امریکا نے ٹرمپ انٹظامیہ کی جانب سے آخری لمھات پر لیے گئے فیصلے کو واپس لیتے ہوئے یمن میں انسانی بحران کے باعث حوثی باغیوں کی تحریک کے دہشت گرد تنظیم کا درجہ ختم کرنے کا عندیہ دے دیا۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے اس اقدام کی تصدیق کی کر دی ہے جس سے سعودی عرب اور امریکا کے درمیان تعلقات خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔اس فیصلے سے ایک دن قبل صدر جو بائیڈن نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی مہم کے لیے فوجی امداد روکنے کا اعلان کیا تھا۔

امریکی حکام نے کہا کہ ہم نے یہ فیصلہ انسانی بھران کی وجہ سے لیا ہے جہاں اس سے قبل انتظامیہ نے آخری لمحات میں انہیں دہشت گرد قرار دینے کا فیصلہ کیا تھا اور اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں واضح طور پر کہہ چکی تھیں کہ اس طرح کے اقدام سے یہ انسانی المیہ مزید تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔

حوثیوں کے عہدیدار محمد علی الحوثی نے ہفتے کو اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے امریکی انتظامیہ کی جانب سے فیصلہ واپس لینے کے بارے میں سنا ہے لیکن ہم نے اسے عملی طور پر ہوتے ہوئے دیکھنا ہے۔اقوام متحدہ نے یمن کو دنیا کا سب سے بڑا انسانی المیہ قرار دیا ہے جہاں اس کے 80فیصد افراد ضرورت مند ہیں۔

اقوام متحدہ کے امداد راہم کرنے والے ادارے کے سربراہ نے گزشتہ ماہ اس نئی پابندی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ نئی پابندیاں یمن کو ایک بھوک کے اس دہانے پر لے جائیں گی جو گزشتہ 40سال میں نہیں ہوئی، بھوک اور افلاس کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا گیا لیکن معاشی اشاریے بتاتے ہیں کہ پورا ملک اس سے نبرد آزما ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجاری نے کہا کہ ہم دہشت گردی تنظیم کا درجہ واپس لینے کے امریکا کے عزائم کا خیر مقدم کرتے ہیں کیونکہ اس سے یمن کروڑوں عوام کو ریلیف ملے گا جن کا اپنی بنیادی ضروریات زندگی پوری کرنے کے لیے امداد اور کمرشل درآمدات پر انحصار ہے۔

دوسری طرف اس حوالے سے دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے بعد سعودی عرب کے لیے مشکل وقت شروع ہوجائے گا اوریوں امریکا کے اس فیصلے کے بعدسعودی عرب کا حوثی باغیوں کی حیثیت کوتسلیم کرنے کے سوا کوئی چارہ کار نہیں رہے گا

Leave a reply