سچ دنیا کے سامنے آگیا،دنیا نے پاکستان کا موقف تسلیم کرلیا

باغی ٹی وی : سچ دنیا کے سامنے آگیا،دنیا نے پاکستان کا موقف تسلیم کرلیا. قوام متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم کی سلامتی کونسل کیلئے تیار کردہ27ویں رپورٹ جاری کردی گئی . جس میں اقوام متحدہ نے بھارتی حمایت سے دہشت گرد تنظیموں کے نئے اتحاد بارے پاکستان کے موقف کی توثیق کردی. دہشت گردوں کے اکٹھے ہونے پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے ڈوزیئر پیش کیا تھا. یو این نے افغانستان میں مقیم دہشت گروپوں ٹی ٹی پی اور جے یو اے کو لاحق پاکستان کیلئے خطرہ تسلیم کیا.

رپورٹ میں‌کہا گیا کہ پاکستان کی جانب سے دہشت گردی کے لاحق خطرات کے بارے میں مسلسل آگاہ کیا جاتا رہا.پانچ دہشت گرد گروپس نے پچھلے سال تحریک طالبان پاکستان میں شمولیت اختیار کی، دہشت گروپوں میں شہریار مسعود گروپ، جماعت الاحرار اور حزب الاحرار شامل ہے .

رپورٹ میں‌بتایا گیا کہ امجد فاروقی گروپ اور عثمان سیف اللہ گروپ (لشکرجھنگوی) بھی شامل ہیں،دہشتگرد گروپوں کی شمولیت سے پاکستان اور خطے کیلئے دہشتگردی کے خطرات میں اضافہ ہوا.ٹی ٹی پی کے جنگجووں کی تعداد 2500 سے 6000 کے درمیان ہے،دہشت گرد گروپ تحریک طالبان پاکستان3سال میں100سےزائد سرحد پار حملوں ملوث رہا.

یو این نے افغانستان میں مقیم دہشت گروپوں ٹی ٹی پی اور جے یو اے کو پاکستان کیلئے خطرہ تسلیم کیا. ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی تعداد 2500 سے 6000 کے درمیان ہے،دہشت گروپوں میں شہریار محسود گروپ، جماعت الاحرار اور حزب الاحرار شامل ہیں

Shares: