معروف ڈیزائنر ،میزبان اور اداکار حسن شہریار یاسین کا کہنا ہے کہ اداکاری سے پہلے اپنی اردو بہتر کرنے کےلیے کلاسز لیں۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل ’پہلی سی محبت‘ سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے والے معروف ڈیزائنر حسن شہریار یاسین نے ایک انٹریو میں کہا کہ میں نے کبھی کچھ پلان کرکے نہیں کیا لیکن جو بھی کرتا ہوں پوری محنت اور تیاری کے ساتھ کرتا ہوں اور صرف وہی کام کرتا ہوں جس میں مجھے لگے کہ میں بہت آگے جا سکتا ہوں۔

حسن شہریار یاسین نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں خود کودوسرے فیشن ڈیزائنرز کی طرح نہیں سمجھتا اور نہ ہی خود کو کسی سے بہتر یا کمتر سمجھتا ہوں اور میں صرف فیشن ڈیزائننگ نہیں کی بلکہ اداکاری کے ساتھ ساتھ پروگرام کی میزبانی بھی کرتا رہا ہوں۔

ایچ ایس وائے نے کہا کہ میری محنت کا اندازہ یہاں سے لگائیں کہ مجھے جب ڈرامے کی پیشکش ہوئی تو سیٹ پر آنے سے پہلے اردو کی کلاسز لیں تاکہ میری اردو ٹھیک ہو جبکہ کیمرے سے شرماتا نہیں ہوں، فیشن کی دنیا سے پہلے تھیٹر بھی کرتا رہا ہوں۔

اداکار ومیزبان کا مزید کہنا تھا کہ ہمایوں سعید ،عائزہ خان اور اقراعزیز میرے پسندیدہ اداکار ہیں اور ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ بھی مجھے بہت پسند آیا۔

واضح رہے کہ فیشن کی دنیا میں ایس ایچ وائے کے انم سے مشہور حسن شہریار یاسین نے پہلی سی محبت ڈرامے سے اداکاری کی دنیا میں ڈیبیو کیا ہے ڈرامے میں ان کے ہمراہ مایا علی اور شہریار منور بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں-

Shares: