مردان:پی ڈی ایم کی جدوجہدایک دوخاندانوں کےمفادات کیلئے:اپنےووٹروں کواپنی ذات کےلیےاستعمال کررہےہیں:سراج الحق نےچند خاندانوں کو پوری قوم کے لیے آزمائش قراردیا ، اطلاعات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مردان میں جلسے سے خطاب سراج الحق کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم کی جدوجہد ایک دو خاندانوں کے مفادات کیلئے ہے۔

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ناکامی سے دو چار ہے، اس حکومت نے نیا پاکستان تو نہیں بنایا بلکہ پرانابھی تباہ کردیا، پاکستان میں لوگ عمران خان کو یوٹرن کے نام سے جانتے ہیں، کوئی بھی اس حکومت پر اعتماد نہیں کرتا۔

ان کا کہنا تھاکہ عمران خان بھی قصہ پارینا بن گئے ہیں، قومی اسمبلی کے اجلاس پر 10 کروڑ روپے خرچ ہوتے ہیں اور اجلاس میں گالیاں دی جاتی ہیں، میرا بس چلتا تو میں ان سب کواڈیالہ جیل میں ڈالتا۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ اسلامی انقلاب کی صورت میں تبدیلی چاہتے ہیں، ہر حکومت نے پاکستان کے آئین اور نظریے سے بے وفائی کی.

سراج الحق نے کہا کہ یہ چند خاندان اپنے اپنے ووٹروں کو اپنی ذات کے لیے استعمال کرتے ہیں اورپھراپنی سیاست ، کرپشن اوربقا کے لیے اپنے ووٹروں کو قربان کررہے ہیں‌

Shares: