بھارتی سپریم کورٹ نے معروف ویب سیریز ’مرزا پور‘ کے ہدایت کار اور پروڈیوسر کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر مرزا پور کے رہائشی ایک شہری نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ ویب سیریز میں مرزا پور کو غنڈوں اور بدمعاشوں کا علاقہ دکھا کر اسے بدنام کیا گیا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق مرزا پور ایک ثقافتی تنوع سے بھرپور علاقہ ہے لیکن فلم میں اس کی غلط عکاسی کی گئی ہے جس کی وجہ سے شہر کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے ویب سیریز کے ہدایت کار اور پروڈیوسرکو نوٹس جاری کرتے ہوئے 8 مارچ کو طلب کیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ویب سیریز کے پروڈیوسرز رتیش سدھوانی اور فرحان اختر سمیت دیگر کے خلاف مذہبی جذبات مجروح کرنے اور بھارتی ریاست اترپردیش کی غلط شبیہ دکھانے کے الزام پر مقدمہ درج کیا گیا پروڈیوسرز کے خلاف مقدمہ ریاست اتر پردیش کے شہر مرزا پور میں ہی درج کیا گیا ہے۔

ویب سیریز ’مرزا پور‘ میں اداکار پنکج تریپاٹھی ، علی فضل اور دیگر نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جب کہ پہلا سیزن نومبر 2018 میں ریلز ہوا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا اور اب اس ویب سیریز کا دوسرا سیزن بھی آن ائیر ہوا ہے۔

بھارتیو اپنا برداشت کا لیول بڑھاؤ ، عدنان صدیقی کا بھارتیوں کو پیغام

بھارتی عدالت نےمسلمان کامیڈین منور فاروقی کی درخواست ضمانت مسترد کردی

سیف علی خان کی فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر خوفناک آگ بھڑک اٹھی

سپریم کورٹ نے بالی ووڈ شہنشاہ سیف علی کی گرفتاری پراپنا ردعمل کیسے دیا؟اہم خبرآگئی

ہندو انتہا پسندتنظیم کا’تانڈو‘کے فلمسازوں کی زبان کاٹنے والے کیلئے ایک کروڑ روپے…

Shares: