افغانستان میں سرکاری اہلکاروں پرحملے جاری:10 سے زائد اہلکارہلاک
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2021/02/800-1.jpeg)
کابل:افغانستان میں سرکاری اہلکاروں پرحملے جاری:10 سے زائد اہلکارہلاک،اطلاعات کے مطابق افغانستان میں دو مختلف واقعات میں 6 سیکیورٹی اہلکار اور 4 حکومتی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
Four Security Force Members Killed in Herat Roadside Bomb Blast#Afghanistan https://t.co/n7BGsIa20x pic.twitter.com/vTjSmVejAp
— TOLOnews (@TOLOnews) February 9, 2021
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے باغ داود میں نامعلوم افراد کی جانب سے ایک گاڑی پر اندھادھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں گاڑی کے اندر موجود 4 حکومتی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
کابل پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحققیات کی جارہی ہیں تاہم اب تک کسی گروپ کی جانب سے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔
دوسری جانب افغانستان کے صوبہ ہرات میں سڑک کنارے نصب بم پھڑنے سے پبلک پروٹیکشن فورس کے 6 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
Four Govt Employees Killed in #Kabul#Afghanistan https://t.co/ZFZuT3eX1p pic.twitter.com/R6rvF9XhAw
— TOLOnews (@TOLOnews) February 9, 2021
ہرات کے گورنر وحید قتالی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پبلک پروٹیکشن فورس کے اہلکار پیٹرولنگ پر تھے اس دوران سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 4 اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوا جسے قریبی اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے تاہم اس کی حالت تشویشناک ہے۔
یاد رہے کہ پچھلے ایک مہینے سے ہرروزملک کے اندراس قسم کے واقعات رونما ہورہے ہیں ، جن میں اب تک سیکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں