بھارتی ریاست بہار میں سیلاب سے 100 سے زیادہ اموات، 77 لاکھ اَفراد متاثر

0
67

بھارتی ریاست بہار کے 12 اضلاع سیلاب سے شدید متاثر ہیں۔ بہار میں متعدد ندیاں تاحال خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔
محکمہ آبی وسائل کے ترجمان اروند کمار کے مطابق کوسی ندی کی آبی سطح میں بیراج کے پاس کمی واقع ہوئی ہے لیکن باگمتی، بوڑھی گنڈک، کملا بلان، ادھوارا زمرے کی ندیاں، کھروئی اور مہانندا کئی مقامات پر خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔
بھارت، سیلاب سے 2ریاستوں میں 11ملین بے گھر، 128ہلاک
جن مقامات سے ڈیم کے ٹوٹنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے وہاں پر مرمت کا کام جاری ہے۔

محکمہ فلڈ کنٹرول کے ایک افسر نے بتایا کہ بہار کے 12 اضلاع شیوہر، سیتامڑھی، مظفر پور، ایسٹ چمپارن، مدھوبنی، دربھنگہ، سہرسہ، سپول، کشن گنج، ارریہ، پورنیہ اور کٹیہار میں سیلاب سے 104 لوگوں کی اموات ہو چکی ہے جبکہ کم وبیش8ملین افراد متاثر ہوئے ہیں۔
سیلاب متاثرہ اضلاع میں کل 81 ریلیف کیمپ ہیں جہاں 76 ہزار سے زیادہ لوگ پناہ لئے ہوئے ہیں۔

Leave a reply