وزیراعظم کا کامیاب دورہ امریکا ن لیگ کو ہضم نہ ہوا، مریم اورنگزیب کی کڑی تنقید

0
69

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے دوران خطابات پر کڑی تنقید کی ہے.

وزیراعظم نے امریکا میں ایسا اعلان کیا کہ پی پی اور ن لیگ کے ہوش اڑ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے دوران مختلف تقریبات میں خطابات پر مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا رد عمل سامنے آیا ہے، مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب نے تسلیم کرلیا انکی حکومت واچ ڈاگ کے ذریعےمیڈیا کوکنٹرول کررہی ہے، آپ نےپاکستان میں جانبداری کےالزامات لگا کر میڈیا کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ،عمران صاحب نے تسلیم کرلیا میڈیا ’قابو‘سے باہر ہوجاتا ہے،

وزیراعظم کا امریکا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب، امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ بھی ہوا حیران

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب آپ کی ایک ایک بات نے نوازشریف کو سرخرو کیا،قدرت نے آپ سے ہر وہ بات کہلوائی جس پر آپ نے نواز شریف کو غدار کہا، مافیا وہ ہوتا ہے پاکستان کے دوست ممالک پر الزام لگاتا ہے، مافیا وہ ہوتا ہے جو منتخب وزیراعظم کیخلاف سازش کرتا ہے،مافیا وہ ہوتا ہے جوکمزوروں کے گھر گراتا اور اپنا گھر ریگولرائز کرا لیتا ہے،مافیا چندوں سے بیرون ملک جائیدادیں خریدتےہیں،مافیا ایمنسٹی اسکیمز سے فائدہ اٹھاتے،18جعلی اکاؤنٹس چھپاتے ہیں،مافیا وہ ہوتا ہے جو ہر مخالف آواز کو بند کرتا ہے، مافیا وہ ہے جس نےعوام کی روٹی،کاروبار اور روزگار بند کر دیا ہے .

وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکا کامیاب ترین، پاکستان واپس روانہ

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے تین روزہ امریکا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت امریکی حکام،سرمایہ کاروں، تاجروں اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی، وزیراعظم نے کیپیٹل ون ایرینا میں پاکستانی کمیونٹی کے اجتماع سے بھی خطاب کیا.

 

امریکا کے ساتھ اب تعلقات کیسے ہوںگےِ؟ وزیراعظم نے پاکستان واپسی سے قبل اعلان کر دیا

Leave a reply