کراچی: ملک کو سب سے زیادہ ریونیو دینے والے شہر کے مکینوں پر نیا بجلی بم گرانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جس کے تحت کے الیکٹرک کے بجلی ٹیرف میں 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہےکے الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے بجلی کی قیمت میں گزشتہ 4 ماہ کے لئے اضافہ اور3 ماہ کے لئے کمی کی درخواست کی ہے، جس کے منظوری پر کے الیکٹرک کے بجلی ٹیرف میں 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہےکے الیکٹرک کی جانب سے جولائی 2020 کے لیے 71 پیسے، اگست کے لیے ایک روپے 40 پیسے، ستمبر کے لیے ایک روپے 12 پیسے اوراکتوبرکے لیے 5 پیسے فی یونٹ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔ اضافے کی صورت میں کراچی کے شہریوں پر6 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ جون 2020 کے لیے 49 پیسے، نومبر87 پیسے اوردسمبرکے لیے 16 پیسے کمی کی درخواست کی گئی۔اس کے علاوہ کے الیکٹرک نے نیپرا سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی بھی درخواست کی ہے۔ جولائی سے ستمبر 2020 کے لئے ایک روپے 92 پیسے فی یونٹ اور اکتوبر سے دسمبر تک ایک روپے 87 پیسے فی یونٹ اضافہ کی درخواست کی گئی ہے۔اس طرح سہ ماہی بنیادوں پر کے الیکڑک ٹیرف میں 3 روپے 80 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ کے الیکڑک نے اپریل سے جون 2020 کیلئے 3 روپے 91 پیسے فی یونٹ کمی مانگی ہے۔ اس طرح سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 7 ارب 49 کروڑ روپے بوجھ پڑے گا۔ نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر23 فروری کو سماعت کرے گی۔
مزید دیکھیں
مقبول
جوان اپنے بچو ں کو یتیم کرکے لاکھوں بچوں کو یتیم ہونے سے بچا رہے ہیں،وزیراعظم
کوئٹہ:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردوں...
کرکٹ بورڈ اپنے کھلاڑیوں کی عزت نہیں کرتا،عمر اکمل
قومی کرکٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ نہیں...
شام میں دو روز تک جاری رہنے والی جھڑپوں میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک
شام میں حکومتی فورسز اور معزول شامی صدر بشار...
افغان حکام کا دوغلا پن و مکروہ چہرہ، جرگہ فیصلوں کو پاؤں تلے روند ڈالا، تعمیراتی کام جاری
لنڈی کوتل(باغی ٹی وی)افغان حکام کا دوغلا پن و...
سائفر کیس،استغاثہ کیس ثابت نہیں کر سکا، عدالت
سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی...
کراچی شہر کے مکینوں پر نیا بجلی بم گرانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں
