ٹوئٹر انتظامیہ کی بھارت نوازی شرمنا ک ہے ، حکومت کو آواز اٹھانا چاہیے، چوہدری ذولفقار علی بھنڈر

ٹوئٹر انتظامیہ کی بھارت نوازی شرمنا ک ہے ، حکومت کو آواز اٹھانا چاہیے، چوہدری ذولفقار علی بھنڈر

باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کے رہنما ایم این اے چوہدری ذولفقار علی بھنڈر نے بھارت نوازی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا کشمیر اور بھارت کے کسان سکھوں کے لیے آواز اٹھانا ایک اخلاقی فریضہ ہے . اس آواز کو دبانے والے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے .

آزادی اظہار رائے کیا بات کرنے والے اظہار پر کیوں قدغنیں لگا رہے ہیں. اس حوالے سے یہ سراسر زیادتی اور ظلم ہے کہ کوئی آواز آٹھائے اور اس کو دبا دیا جائے . بھارت کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے . جب کہ پاکستان پر طرح طرح کی پابندیاں ہیں.

واضح رہے کہ بھارت میں کسانوں کے حقوق کی بات کرنے اور کشمیریوں‌ کے لیے آواز اٹھانے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کی جانب سے باغی ٹی وی کو وارننگ موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ باغی ٹی وی ہمارے قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے، مودی سرکار کی جانب سے ٹویٹر پر دباؤ کے بعد باغی ٹی وی کے اکاونٹ کو ای میل بھیج کر وارننگ دی گئی ہے

مودی سرکار بھارت میں ایک طرف کسانوں کو کچلنے، اقلیتوں پر مظالم روا رکھے ہوئے ہے تو دوسری جانب انکے حق میں اٹھنے والی آواز کو بھی دبانے کی کوششوں میں مگن ہے، کسان تحریک کے دوران کئی کسان رہنماؤں کے ٹویٹر اکاؤنٹس معطل کروائے گئے ہیں اب مودی سرکار نے پاکستان کے اکاونٹس پر نظر رکھ لی ہے

باغی ٹی وی نے کسان تحریک میں کسانوں کے مطالبات، انکے بھارت بند مارچ، ٹریکٹر مارچ سمیت تمام پروگراموں کی بھرپور کوریج کی اور کسانوں کے مطالبات کو عالمی دنیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے مودی سرکار کا چہرہ بے نقاب کیا جس نے کسان تحریک کے دوران کسانوں کے قتل عام کی سازش رچی اور عین وقت پر حملہ آور کسانوں نے پکڑ لیا

بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کرنیوالی مودی سرکار پاکستان کے خلاف تو پروپیگنڈہ کرتی ہی رہتی ہے اور کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتی، اب باغی ٹی وی نے مودی سرکار کو آئینہ دکھایا تو باغی ٹی وی کا اکاؤنٹ بند کرنے کی سفارش کر دی گئی، گزشتہ دنوں بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کرنیوالے تمام ادارے بے نقاب ہوئے پھر بھی مودی سرکار کو شرم نہ آئی بلکہ اب باغی ٹی وی کا اکاؤنٹ بند کروانے کی کوشش کر کے آزادی اظہار رائے کو دبانے کی مذموم کوشش کی گئی

Comments are closed.