صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بی آر ٹی پشاور کی بس میں سفر کیا ہے- لوگوں نے بی آر ٹی بس میں سہولیات پر اطمینان ظاہر کیا ہے۔
منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بی آرٹی پشاور کی بس میں سفر کیا۔انہوں نےبس میں موجود افراد سے گفتگوکی ۔ صدر مملکت نے ٹرانسپورٹ سے متعلق انتظامات کے بارے میں دریافت کیا۔ لوگوں نے بی آ رٹی کی سروس پر اطمینان کا اظہار کیا-
یاد رہے کہ اس سسٹم کا افتتاح 13 اگست 2020 کو ہوا تھا ، اور یہ پاکستان میں بی آر ٹی کا چوتھا نظام ہے۔








