شعیب اختر نے ویرات کوہلی کو جیت کے لیے مشورہ دے دیا
باغی ٹی وی : بھارت کی انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد بہت بے عزتی ہو رہی ہے . ہر کوئی یا تو مزاق کر رہاہے یا مشورے دیے رہا ہے . قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو انگلینڈ کے خلاف جیتنے کیلئے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگلے میچ میں ٹھوس منصوبہ بندی کریں۔
انہوں نے بھارتی ٹیم کی چنائی ٹیسٹ میں شرمناک شکست پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی سرزمین پر انگلینڈ نے بڑی کامیابی حاصل کی۔
Big win for England on Indian soil. A solid Comeback required from here. Kohli & the think tank needs to have a solid plan to combat strong England. #INDvENG
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) February 9, 2021
سپیڈ سٹار نے کہا کہ یہاں سے بھارتی ٹیم کو بڑے کم بیک کی ضرورت ہے۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ مضبوط انگلینڈ کا مقابلہ کرنے کے لئے کوہلی اور تھنک ٹینک کو ٹھوس منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ جیک لیچ اور جیمز اینڈرسن کی تباہ کن بولنگ کی بدولت انگلینڈ نے بھارت کو چنئی ٹیسٹ میں عبرتناک شکست سے دوچار کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے چار میچوں کی سیریز پر مشتمل پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 227 رنز کی عبرتناک شکست سے دے دی ہے ، مہمان انگلینڈ کی جانب سے 420 رنز کا پہاڑ جیسا تعاقب کا ہدف کرنے والے بھارتی سورما صرف 192 رنز پر ڈھیر ہوگئی