مودی کی زراعت دشمن پالیسیوں‌کےخلاف احتجاج کرنے والے 500 کسانوں کے ٹویٹراکاونٹ بھی بند

نئی دہلی :مودی کی زراعت دشمن پالیسیوں‌کےخلاف احتجاج کرنے والے 500 کسانوں کے ٹویٹراکاونٹ بھی بند ،اطلاعات کے مطابق مرکزی حکومت کی ہدایت کے بعد سوشل میڈیا سائٹ ’ٹوئٹر‘ نے تقریباً 500 اکاؤنٹس کو ہمیشہ کے لیے معطل کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کے خلاف تحریک کے درمیان مرکزی حکومت نے ٹوئٹر کو کئی متنازعہ اکاؤنٹس اور ہیش ٹیگ کو ہٹانے کا حکم دیا تھا۔ ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ 26 جنوری کو ہوئے تشدد کے بعد اس نے تمام مواد، ٹرینڈس، ٹوئٹس اور اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کی ہے۔

ٹوئٹر نے ساتھ ہی بتایا کہ اس نے اصول و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے تمام اکاؤنٹس کے خلاف ایکشن لیا ہے۔ ساتھ ہی آئی ٹی منسٹری کی گزارش پر نفرت پھیلانے والے بہت سے ہیش ٹیگ کی وجیبلٹی کو گھٹا دیا گیا ہے۔اس درمیان ٹوئٹر نے حکومت کے احکام کے بعد بھی کچھ نئے میڈیا گروپس، صحافیوں، سماجی کارکنان اور سیاسی لیڈروں کے اکاؤنٹس پر روک نہیں لگائی ہے۔

Comments are closed.