پی ایس ایل 6 ترانے پر تنقید، ہارون شاہد شعیب اختر پر برہم

0
43

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار ہارون شاہد نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے پاکستان سپر لیگ 6 کے ترانے پر تنقید پر برہمی کا اظہار کیا ہے-

باغی ٹی وی : اداکار ہارون شاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں پاکستانی سابق کرکٹر شعیب اختر پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیک ہے وہ شعیب اختر کی تنقید پر پر کچھ نہیں کہیں گے مگر جب شعیب اختر نے گانے کی عکس بندی پر بات کی ہے توآئیے اس کے بارے میں بات کرتے ہیں-


ہارون شاہد نے کہا کہ بد قسمتی سے شعیب اختر انگریزی میں تبصرہ کرتے ہیں، انگریزی کی گرامر کے لحاظ سے بغیر غلطی کے ایک جملہ بھی نہیں بول پاتے ہیں۔

ہارون شاہد نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شعیب اختر نے نوجوان موسیقاروں کی اس طرح سے توہین کرنے کی ہمت بھی کیسے کی ؟-

ہارون شاہد نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں شعیب اختر پر طنز کرتے ہوئے پنجابی زبان میں لکھا کہ اتنے آپ اے آر رحمٰن۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پاکستان سپر لیگ سکس کے لیے بنائے گئے آفیشل گانے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں موسیقی کے بڑ ے بڑے نام ہونے کے باوجود اس طرح کا گانا بنانا شرمناک ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جب اُنہوں نے اپنے بچوں کو یہ گانا دکھایا تو وہ چیخ مار کر بھاگ گئے اور اب اُن کے بچے تین دن سے اُن سے بات نہیں کر رہے ہیں۔

جبکہ دوسری جانب پی ایس ایل کے سیزن 6 کے ترانے ’گروو میرا‘ نے دنیا بھر میں دھوم مچا رکھی ہے گزشتہ 4 روز سے یوٹیوب پر ٹاپ ٹرینڈ ہے-

Leave a reply