*جامعہ سندھ کی جانب سے بی کام کے سالانہ امتحانات کے نتائج*

0
48

جامعہ سندھ کی جانب سے بی کام (پاس) حصہ اول کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، ایک ہزار سے زائد امیدوار فیل: کامیابی کا تناسب 72.21 فیصد رہا جامشورو (پریس رلیز) ناظم امتحانات سالانہ جامعہ سندھ جامشورو پروفیسر ڈاکٹر سراج الحق کاندھڑو نے ملحقہ کالجز میں ہونے والے بی کام (پاس) حصہ اول سالانہ امتحانات 2019ء کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے۔ نتائج کے مطابق بی کام (پاس) حصہ اول سالانہ امتحانات 2019ء میں مجموعی طور پر 6475 امیدواروں نے امتحانات میں حصہ لیا، جن میں سے 4675 امیدواروں کو کامیاب اور 1027 امیدواروں کو فیل قرار دیا گیا ہے۔ امتحانات میں 250 امیدوار غیر حاضر رہے، 88 امیدوار کے نتائج مختلف وجوہات کے بناء پر روک لیے گئے ہیں، جبکہ 434 امیدواروں کو کاپی کیس قرار دیا گیا ہے۔ کامیابی کا تناسب 72.21 فیصد رہا۔

Leave a reply