کثیرالقومی بحری مشق امن 2021 ، بلاول نے دیا خاص پیغام

0
84

کثیرالقومی بحری مشق امن 2021 ، بلاول نے دیا خاص پیغام

باغی ٹی وی : ، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاک بحریہ کی میزبانی میں ہونے والی کثیر القومی امن مشق 2021 کا خیرمقدم کیا ہے ، ان مشقوں میں 46 ممالک کی بحری افواج ایک ساتھ مل کر امن کے نعرے کے تحت شرکت کریں گی۔
ایک بیان میں ، پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ امن پسند قوم ہونے کے ناطے ہم پاکستانی پانیوں میں بحری مشق میں حصہ لینے اور اس طرح کے میگا ایونٹ کی میزبانی کرنے والی ہر قوم کا خیرمقدم کرتے ہیں جو سمندری حدود میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمان کی مشقیں بحری سفارتکاری کی بہترین مثال ہیں اور اس سے بحریہ کی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے ممالک کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
واضح رہے کہ من یمن میں نیوی کی مشقیں جاری ہیں. بحری مشق امن 21 “کی پرچم کشائی کی تقریب میں مہمان خصوصی کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈ مرل نوید اشرف نے امن مشق میں شرکا کو خوش آمدید کیا۔

امن پسند ملکوں کو یکجا ہونے کا پیغام، پاک بحریہ کے زیر اہتمام ساتویں کثیر الملکی بحری مشق امن 21 کا انعقاد کیا کیا، مشق سولہ فروری تک جاری رہے گی۔بحرہ عرب کے پانیوں کی محافظ پاک بحریہ کے زیر اہتمام کثیر الملکی بحری مشق امن 21 کی پرچم کشائی کی تقریب کراچی میں ہوئی، پرچم پارٹی نے مارچ پاسٹ کیا، اس موقع پر قومی ترانہ بجایا گیا، شرکا نے سلامی پیش کی۔ تقریب میں آتش بازی سے آسمان پر قوس و قزح کے رنگ بکھر گئے۔

مہمان خصوصی نے پاک بحریہ کے سربراہ کا پیغام پڑھ کر سنایا تقریب میں 45 ممالک کے نمائندگان، مبصرین اور سینئر افسران شریک ہوئے.

پاک بحریہ کی ساتویں کثیرالقومی بحری مشق امن 2021 کا آغاز

Leave a reply