انسداد دہشتگردی کی عدالت نے حافظ محمد سعید کے جوڈیشیل ریمانڈ میں 7 اگست تک توسیع کر دی.

مزید پڑھیں

حافظ محمد سعید کی گرفتاری کیوں ہوئی؟ ترجمان جماعةالدعوة نے پول کھول دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جماعۃ‌الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید کا جوڈیشیل ریمانڈ ختم ہونے پر انسداد دہشتگردی کی عدالت میں گوجرانوالہ میں‌ سماعت ہوئی. عدالت نے حافظ محمد سعید کے جوڈیشیل ریمانڈ میں چودہ دن کی توسیع کر دی. سی ٹی ڈی نے حافظ محمد سعید کو عدالت میں پیش کیا تھا.

انسداددہشتگردی کی عدالت کے جج علی عمران شاہ  نے کیس کی سماعت کی اور حافظ محمد سعید کو 7 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا.حافظ محمد سعید کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ حکومت ابھی تک کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکی۔ کیس کو خارج کرکے رہا کیا جائے۔

واضح رہے کہ سی ٹی ڈی نے حافظ محمد سعید کو لاہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے گرفتار کیا تھا. انہیں گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا تھا. جس پر عدالت نے جوڈیشیل ریمانڈ پر حافظ محمد سعید کو جیل منتقل کر دیا تھا.

مزید پڑھیں

دہشت گردی کے مقدمات، حافظ محمد سعید نے اہم قدم اٹھا لیا

کالعدم جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرحمان مکی کو کیوں گرفتار کیا گیا؟

مزید یہ بھی پڑھیں

حافظ سعید کی گرفتاری وزیراعظم کے دورہ امریکا سے قبل،عالمی دباؤ کا نتیجہ، تجزیہ نگار

 

حافظ محمد سعید نے دہشت گردی کےمقدمات پر لاہور ہائیکورٹ سے بھی رجوع کر رکھا ہے،  لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران عدالت نے پنجاب حکومت اور سی ٹی ڈی سے جواب طلب کیا تھا، عدالت نے دو ہفتوں کے لئے سماعت ملتوی کی تھی. لاہور ہائیکورٹ میں جماعۃ الدعوۃ کے رہنماوں کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ حافظ محمد سعید اور دیگر رہنماوں‌ پر درج مقدمات ختم کئے جائیں، حافظ محمد سعید کا لشکر طیبہ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے، ان کا القاعدہ یا ایسی کسی تنظیم سے بھی کوئی تعلق نہیں ہے، عدالت میں دائردرخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ ریاست کے خلاف اقدامات میں ہرگز ملوث نہیں ہیں، انڈین لابی کا حافظ محمد سعید پر ممبئی حملوں میں ملوث ہونے بیان حقائق کے منافی ہے .

مزید پڑھیں

کالعدم تنظیموں کے خلاف پنجاب حکومت نے کاروائی کی تفصیلات بتا دیں

کالعدم تنظیموں کے مزید مدارس اور سکول حکومتی تحویل میں

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کے ادارے کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیموں کے رہنماوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں. دہشتگردوں کی مالی معاونت کےالزام پرجماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کیخلاف بھی دہشتگردی ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کیا گیا تھا ،

 

 

Shares: