امریکی کونسل جنرل نے خیبرپختونخوا حکومت کے یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کو سراہا

0
49

تیمور جھگڑا کا کہنا ہے کہ غریب و متوسط طبقے کو اب علاج کی خاطر اثاثے بیچنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ پلس پروگرام کے آغاز کے بعد پیچیدہ امراض کے لاحق ہونے پر علاج کے لیے غریب اور متوسط طبقے کو اثاثے بیچنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ یہ پروگرام صوبے کے غریب عوام کی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے ہی شروع کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت گزشتہ دور حکومت میں صوبے کی 30 فیصد آبادی کور کی گئی تھی تاہم اب 100 فیصد آبادی کو ہیلتھ کوریج میسر ہے۔ ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا کے وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم خان جھگڑا نے پشاور میں قائمقام امریکی کونسل جنرل جم ایزن ہٹ سے وڈیو لنک پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر دو طرفہ باہمی تعاون کو مزید بڑھانے اور فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ امریکی کونسل جنرل نے صوبائی وزیر سے صحت کارڈ پلس پروگرام کے حوالے سے بات چیت کی اور اس منصوبے کی افادیت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ تیمور جھگڑا نے کونسل جنرل کو بتایا کہ خیبرپختونخوا حکومت کے اس فلیگ شپ منصوبے کے اجراء کے بعد غریب اور متوسط طبقے کو پیچیدہ امراض لاحق ہونے کی صورت میں علاج کے لیے اپنا گھر، گاڑی، جائیداد یا دیگر اثاثے بیچنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ حقیقتا یہ منصوبہ صوبے کے غریب عوام کی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے ہی شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ گزشتہ دور حکومت میں یہ پروگرام صوبے کی 30 فیصد آبادی کو کور کرتا تھا تا اب اس منصوبے کے تحت صوبے کی تمام سو فیصد آبادی کو سالانہ 10 لاکھ روپے تک کی ہیلتھ کوریج حاصل ہے۔ تیمور جھگڑا نے کہا کہ اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق صحت کارڈ کے اجراء کے بعد صوبے کے تمام اضلاع میں مریضوں کے ہسپتال میں داخلے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ دریں اثناء پشاور میں تعینات امریکی کونسل جنرل نے خیبرپختونخوا حکومت کے یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کو سراہا اور وزیر صحت و خزانہ کو اس کے کامیاب اجراء پر مبارکباد دی۔

Leave a reply