عمران خان بڑا ضدی ہے یہ چھوٹےموٹےلانگ مارچ سے نہیں گھبرائےگا:مولانا فضل الرحمن

0
46

اسلام آباد :عمران خان بڑا ضدی ہے یہ چھوٹےموٹےلانگ مارچ سے نہیں گھبرائےگا:مولانا فضل الرحمن نے حکومت کے خلاف بڑا طویل مدتی لانگ مارچ کرنے کی دھمکی دے دی ، اطلاعات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ ایک دن کا نہیں کئی دن ٹھہرنا پڑے گا ،

تفصیلات کے مطابق میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری سے ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے ، کوشش ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ہمارا مشترکہ امیدوار ہو ،

پی ٹی آئی کو خدشہ ہے کہ ان پارٹی ہی ان کو ووٹ نہیں دے گی ، جب کہ 2018ء کے سینیٹ الیکشن کی ویڈیو میں رشوت دینے ، لینے اور ویڈیو بنانے والوں کا تعلق حکومت سے ہے ، کوئی ہم سے خرید و فروخت کی بات ہی نہیں کرسکتا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ گرفتاریاں سیاسی میدان کا حصہ ہیں ، گرفتار یوں سے حکومت کیلئے مشکلات پیدا ہوں گی۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان بڑا ضدی انسان ہے وہ ایک دودن کے لانگ مارچ سے نہیں گھبرائے گا ، طویل مدتی لانگ مارچ کرنا ہوگا

Leave a reply