دیپالپور کے علاقہ حجرہ شاہ مقیم میں اندھیر نگری چوپٹ راج پولیس کانسٹیبل رضاکاروں کے ہمراہ دیواریں پھلانگ کر شریف شہری کے گھر میں گھس گئے ، خواتین اور بچے خوف کا شکار کچھ برآمد نہ ہونے پر پتنگیں فروخت کرنے کا جھوٹامقدمہ درج کردیا متاثرہ نوجوان آصف گیلانی کی پریس کانفرنس

دیپالپور کے علاقہ حجرہ شاہ مقیم مقامی پولیس کانسٹیبل اور پولیس رضاکاروں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا مقامی رہایشی آصف شاہ گیلانی نامی نوجوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ تھانہ حجرہ شاہ مقیم میں تعینات کانسٹیبل انتظار حسین دیگر پولیس رضاکاروں کے ہمراہ گزشتہ شب اسکے گھر کی دیواروں کو پھلانگ کر اندر داخل ہوئے خواتین اور بچوں کو سخت ہراساں کیا گھر کی مکمل تلاشی لی گھریلو سامان کی توڑ پھوڑ کی کچھ برآمد نہ ہونے پر اسکے خلاف پتنگیں فروخت کرنے کا جھوٹا اور بےبنیاد مقدمہ درج کردیا متاثرہ نوجوان نے آر پی او ساہیوال اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ فیصل شہزاد سے تحقیقات کرنے اور اسے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔۔

اشتیاق احمد جٹ باغی نیوز ڈسٹرکٹ اوکاڑہ۔۔

Shares: