کراچی :پاکستان ہاکی فیڈریش کے زیر اہتمام عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی ٹریننگ کیمپ جاری ،اطلاعات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریش کے زیر اہتمام عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں جونیئر ہاکی ٹیم کا فٹنس اینڈ اسکلزٹریننگ کیمپ جاری ہے
ذرائع کے مطابق اس جاری جونیئر ہاکی ٹیم کا فٹنس اینڈ اسکلز جونیئر ٹریننگ کیمپ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اولمپیئن محمد آصف باجوہ اور اولمپیئن حنیف خان نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انکی فٹنس کا جائزہ لیا
.اس موقع پر جونیئر ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپیئن دانش کلیم ,ویڈیو انالسٹ ابوزر امراؤ اور انٹر نیشنل محمد علی بھی موجود تھے.اولمپیئن حنیف خان نے کھلاڑیوں سے حوصلہ افزاء گفتگو کرتے ہوئے ٹپس دیں.