سگی بیٹی کےقاتل کو عدالت نے سنائی سنگین سزا
باغی ٹی وی :چونیاں میں سگی بیٹی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے والد کو تین بار سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا
سگی بیٹی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے سفاک والد غلام مصطفیٰ کو ایڈیشنل سیشن جج فیض الحسن نے تین بار سزائے موت اور پچیس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی. نواحی گاؤں ہرچوکی میں والد نے نو سالہ فاطمہ بیٹی کو گھر سے باہر ویرانے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا
زیادتی کے بعد سفاک والد نے گلا دبا کر بیٹی کو قتل کر دیا تھا تھانہ سٹی پولیس نے دوران انٹیروگیشن والد سے اعترافی بیان بھی لیا








