صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ کا رحیم یار خاں میں واقع مختلف درباروں کا دورہ۔
میڈیا نمائندگان و زائرین سے ملاقات اور خطاب ۔
و زیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرمحکمہ کے لئے تجویز کردہ 17نکاتی پروگرام کے تحت پنجاب اوقاف آرگنائزیشن کی کارکردگی کو بہتر بنا دیا گیا ہے۔
پنجاب اوقاف آرگنائزیشن کی آمدن میں اضافہ کی مانٹیرنگ کیلئے باقاعدہ پالیسی مرتب کی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر کے اوقاف کے زیر انتظام اولیائے کرام کے درباروں اور مساجد کی تزئین و آرائش اور مرمت کا کام مرحلہ وار جاری۔
اب تک سالانہ ترقیاتی پروگرام اور اوقاف آرگنائزیشن کے تحت سانگلہ ہل میں 9.213ملین روپے کی لاگت سے قرآن محل قائم کیا جا چکا ہے۔
وہاڑی کی جامع مسجد کے مرکزی دروازہ، صحن اور وضو خانہ کی تعمیرنو اور تزئین و آرائش 10.00ملین روپے سے پایہ تکمیل کی گئی ہے۔صادق آباد کی مسجد گو ٹھ آلو کی تعمیر نو3.50ملین روپے سے مکمل کی گئی۔دربار حضرت بی بی پاک دامن کی اپ گریڈیشن کیلئے 15.99 ملین روپے نکی لاگت آئی۔معروف صوفی بزرگ حضرت بابا شاہ ابو المعالی کے دربار کی تزئین و آرائش پر19.29روپے کی لاگت آئی۔حضرت بابا مادھو لعل حسین کے دربار کی تزئین و آرائش و صحن کی تعمیر 6.36ملین روپے سے مکمل کی گئی۔ پی ٹی آئی کی حکومت ہر سطح پر معیار اور شفافیت کو فوکس کئے ہوئے ہے۔ماضی کی ہر حکومت نے محکمہ اوقاف بے دردی سے ذاتی جائیداد سمجھ کر لوٹا گیا۔ ماضی میں اوقاف کے زیر انتظام درباروں اور مساجد کی تزئین و آرائش کو ہمیشہ التوا کا شکار یا جاتا رہا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرمحکمہ کے لئے تجویز کردہ 17نکاتی پروگرام کے تحت پنجاب اوقاف آرگنائزیشن کی کارکردگی کو بہتر بنا دیا گیا ہے
پنجاب اوقاف آرگنائزیشن کی آمدن میں اضافہ کی مانٹیرنگ کیلئے باقاعدہ پالیسی مرتب کی گئی ہے
صوبہ بھر کے اوقاف کے زیر انتظام اولیائے کرام کے درباروں اور مساجد کی تزئین و آرائش اور مرمت کا کام مرحلہ وار جاری ہے۔ صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے رحیم یار خاں میں واقع مختلف درباروں کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا نمائندگان و زائرین سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ و زیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرمحکمہ کے لئے تجویز کردہ 17نکاتی پروگرام کے تحت پنجاب اوقاف آرگنائزیشن کی کارکردگی کو بہتر بنا دیا گیا ہے۔پنجاب اوقاف آرگنائزیشن کی آمدن میں اضافہ کی مانٹیرنگ کیلئے باقاعدہ پالیسی مرتب کی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر کے اوقاف کے زیر انتظام اولیائے کرام کے درباروں اور مساجد کی تزئین و آرائش اور مرمت کا کام مرحلہ وار جاری ہے اب تک سالانہ ترقیاتی پروگرام اور اوقاف آرگنائزیشن کے تحت سانگلہ ہل میں قرآن محل قائم کیا جا چکا ہے جس پر9.213ملین روپے کی لاگت آئی ہے۔وہاڑی کی جامع مسجد کے مرکزی دروازہ، صحن اور وضو خانہ کی تعمیرنو اور تزئین و آرائش 10.00ملین روپے سے پایہ تکمیل کی گئی ہے۔صادق آباد کی مسجد گو ٹھ آلو کی تعمیر نو3.50ملین روپے سے مکمل کی گئی۔دربار حضرت بی بی پاک دامن کی اپ گریڈیشن کیلئے 15.99 ملین روپے نکی لاگت آئی۔معروف صوفی بزرگ حضرت بابا شاہ ابو المعالی کے دربار کی تزئین و آرائش پر19.29روپے کی لاگت آئی۔حضرت بابا مادھو لعل حسین کے دربار کی تزئین و آرائش و صحن کی تعمیر 6.36ملین روپے سے مکمل کی گئی۔انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت ہر سطح پر معیار اور شفافیت کو فوکس کئے ہوئے ہے۔ماضی کی ہر حکومت نے محکمہ اوقاف بے دردی سے ذاتی جائیداد سمجھ کر لوٹا جس کی بنا پر ماضی میں اوقاف کے زیر انتظام درباروں اور مساجد کی تزئین و آرائش کو ہمیشہ التوا کا شکار یا جاتا رہا۔مگر اب ایسا نہیں ہے۔

صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے رحیم یار خاں میں واقع درباروں کا دورہ کیا۔
Shares: