پولیس خدمت مراکز کی کارکردگی رپورٹ رواں سال ابتک 23ہزار133شہریوں کوخدمت مراکز میں 14اقسام کی سہولیات فراہم کی گئیں
لاہور پولیس عوام کوسہولیات کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔
لاہورساجد کیانی نے کہا ہے کہ لاہور پولیس عوام کوسہولیات کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ جرائم کی روک تھام اور امن و امان کے قیام کے ساتھ ساتھ شہریوں کو آن لائن خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے بتایا کہ رواں سال کے دوران پولیس خدمت مراکز پر آنے والے مجموعی طور23ہزار133شہریوں کو کریکٹر اورویریفکیشن سرٹیفکیٹ، گمشدگی رپورٹس، نقول ایف آئی آرز،لائسنسنگ سمیت دیگر سہولیات فراہم کی گئیں۔ 6616شہریوں نے کریکٹر اور ویریفکیشن سرٹیفکیٹس جبکہ16ہزار سے زائد شہریوں نے گمشدگی رپورٹس، نقول ایف آئی آرز،لائسنسنگ سمیت دیگر سہولیات سے استفادہ کیا۔پولیس خدمت مرکز ڈی آئی جی آپریشنز آفس میں 854، گلبرگ2308،اقبال ٹاؤن 963، گریٹر اقبال پارک481، بحریہ ٹاؤن 1407،پولیس موبائل خدمت مرکز141،ٹاؤن ہال142، ارفع کریم ٹاورمیں 194 اورلاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں 126سرٹیفکیٹس جمع کئے گئے۔ساجد کیانی نے کہا کہ شہری ایک ہی چھت تلے کریکٹر اورویری فکیشن سرٹیفکیٹس، تجدید ڈرائیونگ لائسنس سمیت 14سہولیات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو پولیس سروسز فراہم کرنے کیلئے موبائل پولیس خدمت مرکز بھی اہم کردار ادا کررہا ہے۔موبائل پولیس خدمت مرکز کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر شہر کے مختلف مقامات پر خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے خدمت مراکز پر تعینات پولیس افسران اور جوان کو کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ساجد کیانی نے کہا کہ شہریوں کو ایک ہی چھت تلے کریکٹر اورویری فکیشن سرٹیفکیٹس، تجدید ڈرائیونگ لائسنس سمیت 14سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔خدمت مراکز گلبرگ اور اقبال ٹاؤن شہریوں کو8بجے صبح تا 8 بجے رات تک سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

لاہور پولیس عوام کوسہولیات کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں، لاہورساجد کیانی۔
Shares: