نوشہرہ میں پی ٹی آئی کوپی ٹی آئی نےہرایا،ڈسکہ میں لڑائی جھگڑا،مارکٹائی،جھوٹ،پراپیگنڈہ ن لیگ کالندن پلان ہے

پشاور:نوشہرہ میں پی ٹی آئی کوپی ٹی آئی نےہرایا،ڈسکہ میں لڑائی جھگڑا،مارکٹائی،جھوٹ،پراپیگنڈہ ن لیگ کالندن پلان ہے،اطلاعات کے مطابق شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ نوشہرہ میں پی ٹی آئی کو پی ٹی آئی نے ہرایا، شکست اندرونی اختلافات کا نتیجہ ہے، ڈسکہ میں تمام ترغنڈہ گردی کے باوجود ن لیگ کوشکست ہوئی۔

خیبرپختونخوا کے وزیر شوکت یوسفزئی نے پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات تسلیم کرلیے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 11 جماعتوں کے ساتھ مقابلہ کیا، یہ جماعتیں مل کر بھی پی ٹی آئی کو کامیابی سے نہیں روک سکیں، ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشستیں جیتنا بڑی کامیابی ہے، اپوزیشن کے تمام دعووں کی قلعی کھل گئی۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ڈسکہ میں تمام تر غنڈہ گردی کے باوجود ن لیگ کو شکست ہوئی، اپوزیشن کی پرانی روایت ہے کہ شکست کو تسلیم نہیں کرتی۔شوکت یوسفزئی کہتے ہیں کہ ڈسکہ ، وزیرآباد اوردیگرعلاقوں میں لڑائی مارکٹائی ن لیگ کے لندن پلان کا حصہ ہے ،جس کا مقصد عوام الناس کی توجہ انتخابات کے حقائق سے ہٹا کراپنی مرضی کی فضا پیدا کرنا ہے

Comments are closed.