سندھ سے تعلق رکھنے والے آرچر سید انیق نے پاکستان میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی،

ورلڈ آرچری انڈور سیریز آن لائن ، سندھ سے تعلق رکھنے والے آرچر سید انیق نے پاکستان میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی، ورلڈ آرچری فیڈریشن نے ورلڈ آرچری انڈور سیریز آن لائن کے نتائج کا علان کر دیا۔ واضح رہے اس ایونٹ میں سندھ سے تعلق رکھنے والے چالیس آرچرز نے پاکستان آرچری فیڈریشن کی سرپرستی میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ اس ایونٹ میں محفوظ الحق نائب صدر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن نے بطور ابزرور فرائض انجام دیئے۔

سندھ آرچری آیسوسی ایشن کے سیکریٹری فرخ بلال نے بتایا کے سندھ سے تعلق رکھنے والے آرچر سید انیق نے ورلڈ میں ۹۴۳ رینکنگ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ پاکستان بھر سے دوسری پوزیشن بحی سندھ کے آرچر مہدی حسن نے اپنے نام کر کے ورلڈ میں ۱۰۴۰ رینکنگ بنائی اس کے ساتھ ساتھ شازرُخ پاکستان میں پندھرویں پوزیشن اور ورلڈ رینکنگ میں ۱۶۱۶ پوزیشن پے رہے۔ سندھ سے تعلق رکھنے والی فی میل آرچرز ندا رحمان ، عطیہ رحمان اور لائبہ نے بلترتیب پاکستان میں تیسری ، چوتھی اور پانچویں پوزیشن اور ورلڈ میں بلترتیب ۸۶۰،۸۶۳ اور۸۶۷ پوزیشنز حاصل کیں۔

Comments are closed.