حلیم عادل شیخ پر مرتضیٰ بھٹو اسٹائل پر حملہ کیا گیا، جادو کی چھڑی سے نظام ٹھیک نہیں کرسکتے،شبلی فراز

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ایسا راستہ بنانا چاہتی ہے جس پر ہرکوئی چل سکے،

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو مبارکباد دیتا ہوں، رضا ربانی نے کہہ دیا کہ ووٹ کو سیکرٹ ہونا چاہیے، رضاربانی نےشہید بینظیرکےمیثاق جمہوریت کا معاہدہ کچرے کی ٹوکری میں پھینک دیا بھٹو کے بعد کی پیپلزپارٹی نے کہا یوسف رضا گیلانی الیکشن جیتیں گے، پیپلزپارٹی نے خزانوں کے منہ کھول دیے، بولیاں لگ رہی ہیں، نظام کو آئین کے لبادے میں غلط طور پر استعمال کیا جاتا ہے، پیپلز پارٹی کی جمہوریت کیلئے بہت قربانیاں ہیں، آئین کے خالق ذوالفقارعلی بھٹو کو غلط طریقے سے استعمال کیا جارہا ہے،چارٹر آف ڈیموکریسی کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا ہے پاکستان تحریک انصاف اپنے موقف پرمضبوطی سے کھڑی ہے، ضمنی الیکشنزمیں وہی جماعتیں جیتیں جن کی ان علاقوں میں سیٹیں تھیں، ڈیپ اسٹیٹ کا سوال رضا ربانی سے پوچھیں، پی ٹی آئی نے2018 کے انتخابات میں اپنے20 ممبران کو بکنے پرباہر نکالا، ہم ایک ہی دن میں جادو کی چھڑی سے نظام ٹھیک نہیں کرسکتے،

پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟

کوئی ایم پی اے پارٹی کیخلاف ووٹ دینا چاہتا ہے تو….سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کیس،عدالت کے ریمارکس

سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ کیخلاف سندھ حکومت کا رویہ 70 کی دہائی کی طرف لے جاتا ہے،حلیم عادل شیخ تحریک انصاف کے ٹائیگر اور اپوزیشن لیڈر ہیں،حلیم عادل سندھ حکومت کی نااہلی اور کرپشن کی نشاندہی کررہے تھے، حلیم عادل کے فارم ہاؤس کو گرایا گیا، اسٹے آرڈر کی پرواہ نہیں کی، حلیم عادل شیخ پر مرتضیٰ بھٹو اسٹائل پر حملہ کیا گیا، سندھ حکومت پولیس کا غلط استعمال کررہی ہے، سندھ پولیس کو ایف ایس کی طرح بنا دیا گیا ہے حلیم عادل شیخ معاملے میں سندھ حکومت کا رویہ سترکی دہائی کی طرف لے جاتا ہے،سی آئی اے سینٹر میں سانپ پھینکا گیا، تھرپارکر الیکشن میں پی ٹی آئی ورکرز کو ہراساں کیا گیا،الیکشن میں حکومتی مشینری کو غیرقانونی طور پر استعمال کیا، حلیم عادل سندھ اسمبلی میں حکومت کی کرپشن کی داستان بیان کرتے ہیں،

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ سندھ میں دھونس اور دھمکی کا کلچر بنایا گیا ہے، کئی دھائیوں سے حکومت کے باوجود سندھ کی حالت زار عبرت کا ثبوت ہے، سندھ میں عوام کا جان ومال محفوظ نہیں، غنڈا گردی ہے، بھٹو کے روٹی کپڑا مکان کے ثمرات بھی عوام کو نہیں ملے، سندھ میں عوام کو جمہوریت کے ثمرات نہیں ملے، حلیم عادل شیخ کو ڈرایا دھمکایا گیا، سینیٹ انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے،نظام کو آئین کے لبادے میں غلط طور پر استعمال کیا جاتا ہے،

Shares: