معروف ادکارہ وینا ملک کو دبئی عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا، فاضل جج نے بچوں کا خرچہ ادا نہ کرنے پر سابق شوہر اسد خٹک کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا.کستانی ماڈل و ادکارہ وینا ملک دبئی کی گارڈین عدالت سے بچوں کے خرچہ کی وصولی کا کیس جیت گئی ہیں. اداکارہ نے دبئی عدالت میں درخواست دی تھی کہ انکا سابق شوہر اسد خٹک عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کررہا ہے اور بچوں کا ماہانہ خرچ ادا نہیں کررہا جس کی رقم اب 88090 درہم بن جاچکی ہے عدالت سابق شوہر سے خرچہ کی رقم وصول کروانے کا حکم صادرکرے.

وینا ملک نے بچوں کے خرچہ و نان نفقہ کا دعوی دائر کیا تھا، وینا ملک نے دبئی عدالت میں 18 جنوری کو درخواست دائر کی تھی ’ جس پر دبئی عدالت کے جج صاحب نے اسد بشیر کو 88 ہزار 90 درہم جو کہ پاکستانی کرنسی میں تقریباً 38 لاکھ روپے بنتے ہیں کا نادہندہ پاتے ہوئے مورخہ 20 فروری کو اسد بشیر خٹک کی گرفتاری کا حکم صادر فرمایا.

Shares: