سہراب گوٹھ کے قریب رینجرز اور پولیس کی کارروائی 3 ملزمان گرفتار

پاکستان رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے اغواء برائے تاوان میں ملوث انتہائی 3 مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے قریب مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مکینک کے اغواء میں ملوث 3 اغواء کاروں کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں اختر، فاروق اور بشیر احمد شامل ہیں ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ملزمان نے 13 فروری 2021ء کو ڈالمیا روڈ سے موٹر سائیکل مکینک عبید کو اغواء کیا تھا، ملزمان نے مغوی کی رہائی کے عوض 2 کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا، 19 فروری 2021ء کو رینجرز ہیلپ لائن پر واقعے کی اطلاع موصول ہوتے ہی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی اور اغواء کاروں کے محرکات کا جائزہ لیتے ہوئے سہراب گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے 3 اغواء کاروں کو گرفتار کر کے مغوی عبید کو باحفاظت بازیاب کرالیا ہے۔

Comments are closed.