کورونا کے بعد اب سرمایہ کاری کا رخ کہاں ہوگا؟
باغی ٹی وی : عالمی کاروباری دنیا میں دھات اور تیل کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ دیکھا جا رہا ہے, اس تناظر میں تاجر برادری اور بینکنگ کا شعبہ جلد ہی ایک نئی تجارتی کموڈٹی کے مقبول ہونے کا اندازہ لگا رہے ہیں۔
تجارتی حلقوں میں اس نئی شے کو سپر سائیکل کا نام دیا گیا ہے، اندازہ لگایا گیا ہے کہ اس کاروباری شے کی مارکیٹ ابھرنے کے بعد اس کے دور رس اثرات برسوں قائم رہ سکتے ہیں۔
عالمی تجارتی منڈیوں میں مختلف اشیا کی قیمتیں توقع کے مطابق بڑھ رہی ہیں اور اس کی ایک وجہ کرونا وائرس کی ویکسین کے متعارف کروانے کے بعد مالی منڈیوں میں پائی جانے والی تیزی اور حکومتوں کی جانب سے اخراجات میں اضافے کے لیے مالی امدادی پیکجز متعارف کروانا ہے۔
علاوہ ازیں ویکسین کے سامنے آنے کے بعد یہ بھی امید کی جارہی ہے کہ معاشی و اقتصادی سرگرمیاں بحال ہوجائیں گی۔
ایک تجارتی تجزیاتی گروپ اوناڈا (ONADA) کے تجزیہ کار ایڈورڈ مویا کا کہنا ہے کہ عالمی اقتصادی ریکوری کی قیادت چین کر رہا ہے اور اس کے باعث لوہے، تانبے اور خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان پیدا ہوا ہے، رواں برس یہ صورت حال ایسی ہی رہنے کا قوی امکان ہے۔
مویا کا خیال ہے کہ چین اقتصادی ریکوری میں پہلے امریکا اور پھر یورپ کو پچھاڑ دے گا