قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن ، 27ہزار کنال سے زائدسرکاری زرعی اراضی واگزار

0
24

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف جاری کریک ڈاﺅن میں ابتک کروڑوں روپے مالیت کی 27ہزار کنال سے زائدسرکاری زرعی اراضی واگزار کروائی جاچکی ہے ، غیر قانونی طورپر قبضہ کرنے والوں کے خلاف آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے ،اسسٹنٹ کمشنرز سمیت تمام متعلقہ ادارے سرکاری زمینوں پر ناجائز قابضین کو کیفرکردار تک پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ڈپٹی کمشنر راجہ منصوراحمد

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد کی زیر نگرانی ضلع بھر میں روزانہ کی بنیاد پرقبضہ مافیا اور ناجائز تجاوزات کےخلاف آپریشن جاری ہے،ضلع بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف جاری کریک ڈاﺅن میں ابتک تحصیل ننکانہ صاحب میں23205کنال5مرلہ ،تحصیل شاہکوٹ میں 787کنال10مرلہ جبکہ تحصیل سانگلہ ہل میں3452کنال 3مرلہ زرعی اراضی واگزار کروا لی گئی ہے۔ صوبہ بھر کی طرح ضلع ننکانہ صاحب میں قبضہ مافیا کے خلاف جاری کریک ڈاﺅن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے بتایاکہ ضلع بھر میںابتک ناجائز قبضہ گروپوں سے مجموعی طور پر27ہزار04سو44کنال 18مرلہ سے زائد سرکاری زرعی اراضی واگزار کروائی جاچکی ہے۔ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کہا کہ ضلع بھر کی تمام میونسپل کمیٹیوں سمیت اسسٹنٹ کمشنرز اورتحصیل کونسل کا عملہ بھاری مشینری کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر ناجائز تجاوزات اور ناجائزہ قبضہ گروپوں کے خلاف بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے کہا کہ کسی بھی جگہ، زمینوں پر ناجائز قبضے نہیں ہونے دیئے جائیں گے، متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ز اورتمام متعلقہ افسران روزانہ کی بنیاد پر اپنی تحصیل میں سرکاری زمین پر ناجائز قابضین کے خلاف ہونے والی سرگرمیوں بارے رپورٹ پیش کریںتاکہ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی آپریشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ تمام محکمے سرکاری زمینوں پر ناجائز قابضین کو کیفرکردار تک پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

Leave a reply