مدت ملازمت کے تحفظ کا مطلب یہ نہیں کہ جج جو چاہے کرتا رہے،سپریم کورٹ

0
52
الیکشن کے معاملات میں سپریم کورٹ کیوں مداخلت کرے؟ جسٹس اعجازالاحسن

مدت ملازمت کے تحفظ کا مطلب یہ نہیں کہ جج جو چاہے کرتا رہے،سپریم کورٹ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسی صدارتی ریفرنس کی نظرثانی درخواستوں پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدالت میں کہا کہ تین سوالوں کے تحریری جواب جمع کراؤں گا، کچھ دیر تک میرا جواب عدالت کے سامنے آجائے گا، آپ نے بزرگ آدمی کو بہت مشکل کام پر لگا دیا ہے، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ہر سائل کے ساتھ عدالت کا رویہ یکساں ہونا چاہیے، جسٹس منظورملک نے جسٹس فائزعیسیٰ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ میں زیادہ بوڑھا کون ہے؟ جس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ میں بوڑھا ہوں، میرے بال سفید ہوگئے ہیں، جسٹس منظور ملک نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کچھ خدا کا خوف کریں،بالوں سے کوئی بوڑھا ہوتا ہے نہ سیانا،

جسٹس منیب اختر نے سرینا عیسیٰ سے گزشتہ روزکے رویے پرمعذرت کرلی ،جسٹس منیب اختر نے سرینا عیسیٰ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روزسوالات سے آپ کورنج پہنچا،میرا مقصد آپ کی دل آزاری کرنا نہیں تھا، میرے سوالات سے آپ دکھی ہوئیں جس پر معذرت خواہ ہوں، وکیل حامد خان  نے پاکستان بار، سپریم کورٹ بار کی طرف سے دلائل کا آغاز کردیا حامد خان اسلام آباد بار، بلوچستان بار اور پنجاب بار کی بھی نمائندگی کررہے ہیں ،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ بار کے وکیل تحریری دلائل جمع کروا چکے ہیں، وفاق کو اپنے دلائل دینے دیں تاکہ کیس ختم ہو، بار بار کہا جاتا ہے میری وجہ سے تاخیر ہورہی ہے، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ میں اتنا سمجھدار نہیں کہ تحریری دلائل پر اکتفا کر سکوں،

جسٹس منظور ملک نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ روزہ ہے پانی پینے کا بھی نہیں کہہ سکتا، تھوڑا حوصلہ رکھیں اور دوسروں کی بات بھی سنا کریں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ گزشتہ روز کہا گیا سماعت9 بجکر 30 منٹ پر ہو گی جو نہیں ہوئی، وجہ کچھ بھی ہو میری اہلیہ بری طرح متاثر ہورہی ہے، جسٹس منظور ملک نے کہا کہ گزشتہ روز کہا تھا کہ کوشش کریں گے کہ 9بجکر30منٹ پر سماعت ہو، وکیل حامد خان نے کہا کہ عدالت نے اِنکم ٹیکس حکام کو کاروائی کیلئے ٹائم لائن دی، عدالت کی دی گی ڈیڈ لائنز غیر قانونی ہیں، قانون میں ٹیکس حکام کے لیے کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی گی،

سپریم کورٹ میں حامد خان کے دلائل مکمل ہو گئے،سندھ بار کونسل اور پی ایف یو جے کے وکیل نے حامد خان کے دلائل پر اکتفا کرلیا وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان کے دلائل جاری ہیں،جسٹس عمر عطا بندیال نے حامد خان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے بہت ٹھوس اور اچھے دلائل دیئے، بہت عرصے بعد اس عدالت میں قانونی دلائل سنے، یہ تعریف میں بینچ کے تمام ممبران کے توسط سے کر رہا ہوں،جسٹس منظور ملک نے کہا کہ آپ کے دلائل بتا رہے ہیں کہ وکیل کو کیس میں اپنا مدعا کیسے بیان کرنا چاہیے،

عدالت نے کہا کہ سرینا عیسٰی نے بتایا کہ انہوں نے فیلٹس کی قیمت سے زائد رقم باہر بھجوائی جسٹس فائز عیسٰی کے بچوں کا کیس سے تعلق ختم ہو چکا لندن جائیدادوں کی ذمہ داری سرینا عیسٰی نے لے لی،خوش قسمتی سے یہ کرپشن کا مقدمہ نہیں،جج سرکاری ملازم نہیں ہوتا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ میرے وکیل کے اس نقطے پر عدالت نے کوئی فیصلہ نہیں دیا تھا،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ سپریم کورٹ قرار دے چکی کہ ججز سروس آف پاکستان کا حصہ ہیں، جسٹس عمر عطا بندیال نے سوال کیا کہ کیا کرپشن ججز کیلئے کوئی مسئلہ نہیں ہوتا؟ مدت ملازمت کے تحفظ کا مطلب یہ نہیں کہ جج جو چاہے کرتا رہے،عوامی اعتماد کیلئے ججز کا کنڈکٹ دیگر سرکاری حکام سے بالاتر ہونا چاہیے،

میرا سرشرم سے جھک گیا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے دلائل

2019 سے مشکل میں،وکیل کی فیس ادا نہیں کر سکتا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نظر ثانی کیس میں خود دیئے دلائل

مجھے پتہ چلے حلقہ میں یہ کام ہو رہا ہے تو میں ووٹ ڈالنے نہیں جاؤنگا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

آئین میں کہاں لکھا ہے الیکشن کمیشن چیئرمین سینیٹ انتخاب نہیں کرائے گا؟ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

3 سال گزرگئے،یہ کام نہیں ہوا،حکومت کی نااہلی ظاہر ہوتی ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

صدارتی ریفرنس کیس، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ پیش ہو گئے،اہلیہ کے بیان بارے عدالت کو بتا دیا

منافق نہیں، سچ کہتا ہوں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ،آپ نے کورٹ کی کارروائی میں مداخلت کی،جسٹس عمر عطا بندیال

سپریم کورٹ فیصلے کے بعد صدر اور وزیر اعظم کو فورا مستعفی ہوجانا چاہئے، احسن اقبال

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بیوی اور بیٹی کے ہمراہ اچانک کہاں پہنچ گئے؟

قاضی فائز عیسیٰ کیس،کیس کی کارروائی براہ راست دکھانے کی درخواست پر حکومت نے کیا دیا جواب؟

ہمیں کمنٹری سننے پر مجبور نہ کریں،عدالت ،سچ بولتا رہوں گا چاہے کسی کو برا ہی کیوں نہ لگے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

قاضی فائز عیسیٰ کو وزیر اعظم کیخلاف مقدمات سننے سے روکنا غیر آئینی ہے،درخواست دائر

ضیا الحق، پرویز مشرف قوم کے نوکر تھے،نام لیتے ہوئے ہم کانپنا شروع ہوجاتے ہیں.جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

آئین شکنی غداری ،دین میں کوئی زبردستی نہیں تو قانون میں زبردستی کیسے ہوسکتی ہے ؟جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی درخواست سپریم کورٹ نے کی مسترد

عمران خان کا مداح، آٹو گراف بھی لیا،وزیرکو مستعفیٰ ہونا چاہئے، قاضی فائز عیسیٰ کے سپریم کورٹ میں دلائل

ملک کو باہر سے نہیں اندر سے خطرہ ،مجھے پاگل شخص قرار دیا گیا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

شہزاد اکبرکو جیل میں ہونا چاہیے ،قاضی فائز عیسیٰ،آپ تحمل کا مظاہرہ کریں، جسٹس مقبول باقر

فروغ نسیم نے طنز کیا تھا کہ سلائی مشین سے لاکھوں پاونڈز بنائے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

عدالت میں جو جھوٹ بولے گئے وہ سامنے لانا چاہتا ہوں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

گزشتہ دو برس کے دوران ہزاروں بار مرچکی ہوں ،فواد چودھری، شہزاد اکبر نے کیا کام کیا؟ سرینا عیسیٰ پھٹ پڑیں

آپ بات سمجھے بغیر ہی مداخلت کر دیتے ہیں،جسٹس عمر عطا بندیال کا جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے مکالمہ

سرینا عیسیٰ عدالت میں آبدیدہ،کل آپ کی بیویاں بھی یہاں کھڑی ہوسکتی ہیں،قاضی فائز عیسیٰ

اللہ مجھےغرق کرے اگرمیں…جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے سپریم کورٹ میں دلائل

میں بوڑھا ہوں،بال سفید ہو گئے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ،کچھ خدا کا خوف کریں،جسٹس منظور ملک

Leave a reply