امریکا جائے بھاڑ میں ، ایران نے عالمی جوہری تنظیم پر لگائی پابندی
باغی ٹی وی : ایران نے آئی اے ای اے عالمی جوہری توانائی کے ادارے کے معائنہ کاروں پر پابندیاں عاید کردی ہیں . ان پابندیوں کے بعد اس کی حساس جوہری تنصیبات کا اچانک معائنہ نہیں کرسکیں گے۔
تہران نے یہ اقدام اس لیے اٹھایا کہ یورپی یونین اور امریکا پر دباؤ ڈال سکیں تاکہ وہ اس کے خلاف عاید کردہ سخت پابندیوں کو ختم کردی جا سکیں ۔اس بات کی تصدیق ایران کے سرکاری ٹی وی نے بھی کی ہے.
ایرانی وزیرخارجہ نے بھی اس قانون کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اب مبصرین کو ایمر جنسی کی صورت میں رسائی نہیں رہی ہے ۔
واضح رہے کہ امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مئی 2018ء میں ایران سے طے شدہ جوہری سمجھوتے سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا تھا اور اس کے خلاف سخت اقتصادی پابندیاں عاید کردی تھیں۔اس کے ردعمل میں ایران نے جوہری سمجھوتے کی شرائط کی مرحلہ وار پاسداری نہ کرنے کااعلان کیا تھا اور اس نے یورینیم کو 20 فی صد تک افزودہ کرنا شروع کردیا تھا۔







