اننت ناگ :کشمیری مجاہدین بھارتی فوج پرشدید حملے کررہے ہیں: لڑائی ابھی جاری ہے :بھارتی وزارت دفاع

0
84

سری نگر: اننت ناگ :کشمیری مجاہدین بھارتی فوج پرشدید حملے کررہے ہیں:لڑائی ابھی جاری ہے :بھارتی وزارت دفاع ،اطلاعات کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے شری گفوارہ علاقے کے جنگلات میں بدھ کی صبح سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان سخت لڑائی ہورہی ہے ۔

بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ پچھلے چند دنوں سے بھارتی فوج پرپے درپے حملےہورہے ہیں ، کشمیری مجاہدین کی طرف سے سخت لڑائی لڑی جارہی ہے

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں کے چھپنے کی اطلاع موصول ہونے پر فوج کی 3 آر آر، سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے بدھ کی صبح ضلع اننت ناگ کے سری گفوارہ علاقے کے شال گل جنگلات کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم مشتبہ جگہ کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے جنگجوؤں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا جو آخری اطلاعات موصول ہونے تک جاری تھا۔

ذرائع کے مطابق محاصرے میں دو سے تین جنگجوؤں پھنسے ہوئے ہیں۔ دریں اثنا ایک سینئر پولیس افسر نے تصادم چھڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طرفین کے درمیان تصادم جاری ہے۔

Leave a reply