تاریخ میں پہلی دفعہ ملٹی نیشنل کمپنی کے خلاف کسی فوجداری مقدمے کا حکم

0
61

تاریخ میں پہلی دفعہ ملٹی نیشنل کمپنی کے خلاف کسی فوجداری مقدمے کا حکم

باغی ٹی وی : پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی ملٹی نیشنل کمپنی کے خلاف کسی فوجداری مقدمے کا حکم دیا گیا ہے۔

عثمان بھٹی نے نیسلے پاکستان پر الزام عائد کیا کہ ان کی لیٹوجن پاؤڈر دودھ پینے سے ان کی بیٹی جان کی بازی ہار گئی .

عدالت نے حکم دیا ہے کہ مقدمے کی سماعت کے لئے کافی سامان موجود ہے۔ماڈل ٹاون کچہری کی عدالت نے نیسلے سے متعلق پولیس کی رپورٹ کو جھوٹی اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کمپنی کے اعلیٰ حکام کو 9 مارچ کو عدالت میں طلب کر لیا ہے ۔


اس سلسلے میں وکیل حسان نیازی کا کہنا تھا کہ عثمان بھٹی نامی شہری کی بیٹی کی لیکٹوجن پینے کے باعث موت پر پہلے ڈیڑھ سال ایف آئی آر کٹوانے میں لگا پھر ایف آئی آر پر پولیس کا چالان جمع کروا کر ٹرائل شروع کروانے میں ڈیڑھ سال مزید لگا ، نیسلے سے پنجاب پولیس اتنا ڈرتی ہے کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے ہیں ، نیسلے سے ہماری حکومت اور پنجاب پولیس کی جان جاتی ہے ، پنجاب پولیس نے کرسٹل کلیئر کیس کی رپورٹ بنائی ، پہلے رپورٹ کو ٹیمپر کیا گیا ، پھر پنجاب فرانزک کے کچھ دستاویز غائب کیے گئے جو ہمارے حق میں تھے ، پولیس نے جو رپورٹ بنائی وہ نیسلے کے حق میں تھی، کورٹ نے آج حکم جاری کیا کہ پنجاب پولیس کی رپورٹ جھوٹی اور بے بنیاد ہے ،

سان کا کہناتھا کہ آج تک ان کے خلاف جس نے آواز اٹھائی ہے انہوں نے اس کی آواز بند کر دی ، ایک بندہ میں جانتاہوں کہ جو پاکستان سے کینیڈابھاگ گیا کہ نیسلے والے کچھ کر نہ دے ، عثمان بھٹی نے جب کیس شروع کیا اوران کی بات نہیں مانی تو اس کے گھر پر فائرنگ کی گئی ، دروازے پر چھ گولیاں مار ی گئیں ، انہوں نے دیکھا کہ ایف آئی آر کٹ رہی ہے ، انہوں نے پھر فائرنگ کی ، عثمان اور ان کی اہلیہ ڈری نہیں بلکہ دلیری سے جنگ لڑی اور کھڑی رہیں ۔پولیس نے پوری کوشش کی کہ نیسلے پاکستان بچ کر نکل جائے لیکن اللہ کا شکر ہے کہ عدالتیں ابھی آزاد ہیں ، مجسٹریٹ پر شدید دباﺅ ڈالا گیا ، پراسیکیوٹر کو ٹرانفسر کی دھمکیاں دی گئیں ، پچاس پچاس وکلاءکو پیش کیا گیا

Leave a reply