لاہور:معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی میڈیا سے گفتگو ہوئی جس میں انہوں نے کہا کہ مریم نوازہرروزکوئی نیاجھوٹ ایجادکرتی ہیں۔ ایک میچ کرکٹ کاچل رہاہے،ایک میچ دھاندلی لیگ بمقابلہ عمران خان چل رہاہے۔عمران خان نےدھاندلی لیگ کےتمام کھلاڑیوں کوکلین بولڈکردیا۔عمران خان نے 20پولنگ اسٹیشنزپردوبارہ پولنگ کا کہا۔ مسلم لیگ ن کامقصدجھوٹ کوپروان چڑھانا ہے۔ڈسکہ میں دہائیوں سےووٹ بٹورےجاتےتھے۔ آج ڈسکہ میں آپ کے ہتھکنڈوں کے باوجودپی ٹی آئی حلقے سے جیتی ہے۔عوام نےعمران خان کواپنامسیحاچناہواہے،ووٹ دےرہےہیں۔وزیرآباد میں پی ٹی آئی چار پانچ ہزار ووٹوں کے فرق سے ہاری ہے۔
ٹیگز: