سینیٹ انتخابات،ایک اور پی ٹی آئی امیدوار کو ریلیف مل گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار سیف اللہ ابڑو کو ریلیف مل گیا

ریٹرنگ افسر کا نااہل قرار دینے کا فیصلہ کالعدم ،سندھ ہائیکورٹ نے سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی سندھ ہائیکورٹ نے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر اہل قرار دے دیا

وکیل اعتراض کنندہ نے کہا کہ سیف اللہ ابڑو گریڈ 11میں کلریکل جاب کرتے رہے ہیں سیف اللہ ابڑو 2014 میں قلندر بخش کنسٹرکشن کمپنی سے منسلک ہوئے

سیف اللہ ابڑو نے درخواست میں کہا تھا کہ الیکشن ٹربیونل نے حقائق کونظراندازکیا،ٹیکنوکریٹ کی تشریح پرپورا اترتا ہوں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ٹربیونل کافیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

قبل ازیں الیکشن ٹریبونل نے پیر 22 فروری کو ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا تھا اور کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے اپنے فیصلے میں ٹریبونل کا کہنا تھا کہ سیف اللہ ابڑو کے خلاف اپیل میں لگائے گئے اعتراضات ثابت ہوئے ہیں۔ سیف اللہ ابڑو ٹیکنوکریٹ کے معیار پر پورا نہیں اترتے ۔

خیال رہے کہ کراچی میں پی ٹی آئی امیدوار سیف اللہ ابڑو کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں درخواست دائر کی گئی تھی درخواست غلام مصطفیٰ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سیف اللہ نے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپائے سیف اللہ ابڑو کے اثاثوں میں اچانک کئی گنا اضافہ ہوا ہے، انکے خلاف نیب کسیز بھی چل رہے تھے درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ریٹرننگ افسر نے سنے بغیر سیف اللہ کے کاغذات نامزدگی منظور کيے تھے

پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟

کوئی ایم پی اے پارٹی کیخلاف ووٹ دینا چاہتا ہے تو….سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کیس،عدالت کے ریمارکس

سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ

سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا

واضح رہے کہ سیف اللہ ابڑو کو سینٹ ٹکٹ دینے پر تحریک انصاف کے رہنماؤں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا خرم شیر زمان نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیف ﷲ ابڑو سال 2018 میں تحریک انصاف میں شامل ہوئے اور سالہا سال پارٹی کیلئے خدمات سرانجام دینے والوں کو ٹکٹ دینے کی بجائے ایسے شخص کو ٹکٹ دیدیا جو پیپلزپارٹی کا قریبی ساتھی رہا ہو

یاد رہے کہ سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پرلیاقت جتوئی کی طرف سے بہت بڑا الزام عائد کیا گیا تھا اورکہا گیا تھا کہ 35 کروڑ میں یہ ٹکٹ فروخت ہوا ہے ، جس پرپارٹی نے نوٹس جاری کیا ہے جبکہ سیف اللہ ابڑو نے ہرجانےکا دعویٰ‌ دائر کیا ہے

Shares: