نوازشریف کے این آر او کے لیے فضل الرحمان نے کارکنوں اور علما کو خوار کیا،حافظ حسین احمد
جمعیت علماء اسلام پاکستان کے رہنما حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن سے اختلاف کے باوجود بلاول زرداری اور مریم نواز کی جانب سے پی ڈی ایم کے طے شدہ متفقہ فیصلوں کو یکطرفہ طور پر بار، بار ویٹو کر کے پی ڈی ایم کے سربراہ کی بے عزتی اور بے توقیری اب نا قابل برداشت ہورہی ہے,
حافظ حسین احمد کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین سینٹ کے لیے پیپلزپارٹی نے یوسف رضا گیلانی کا نام یکطرفہ طور پر پیش کیا اور پھرپی ڈی ایم کے دیگر قائدین کو ماضی کی طرح اب بھی نہ چاہتے ہوئے بادل ناخواستہ یوسف رضا گیلانی کو گود لینا پڑا،
چیئرمین سینٹ کے لیے پیپلزپارٹی نے یوسف رضا گیلانی کا نام یکطرفہ طور پر پیش کیا اور پھرپی ڈی ایم کے دیگر قائدین کو ماضی کی طرح اب بھی نہ چاہتے ہوئے بادل ناخواستہ یوسف رضا گیلانی کو گود لینا پڑا،
حافظ حسین احمد— Hafiz Hussain Ahmed (@iHafizHussain) February 24, 2021
حافظ حسین احمد کا مزید کہنا تھا کہ بلاول اورمریم کے پیچھے پی ڈی ایم کے قائدین اس لیے لگ گئے کیونکہ بظاہر نوازشریف نے40 سال اسٹیبلشمنٹ اور مارشل لاؤں کے زیرسایے سیاسی کھیل کھیلا اور کرپشن میں پکڑے جانے پر وہ نظریاتی بن بیٹھے اور آزادی مارچ کی آڑ میں بیماری کا ڈرامہ رچایا اور لندن جاکر پناہ گزین بن گئے،
شہباز شریف نواز شریف کیلئے کیسا کردار ادا کر رہے ہیں؟ حافظ حسین احمد کا نیا انکشاف
پی ڈی ایم مینار پاکستان جلسے میں ناکامی پر پی ڈی ایم سربراہ نے ایکشن لے لیا
عمران خان نے بھی این آر او نہیں لیا،استعفے کب دینے ہیں؟ نواز شریف کا پی ڈی ایم جلسہ میں بڑا اعلان
بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب
مینار پاکستان گیٹ کے تالے ٹوٹ گئے، پی ڈی ایم کی جانب سے انتظامات جاری
پی ڈی ایم والےعوام کی زندگیوں سے کھیلنا چھوڑ دیں ،قانونی کاروائی ہو گی، وزیراعلیٰ پنجاب
پی ڈی ایم جلسے کا نتیجہ کیا نکلے گا؟ شیخ رشید نے بتا دیا
وزیراعظم کو نا اہل قرار دینے سے متعلق پٹیشن دائر کرنے کا مشورہ پی ڈی ایم کو کس نے دے دیا؟
چائے کی آفر مولانا کو ابھی، ہمیں کس چیز کی آفر ہوئی تھی؟ کیپٹن ر صفدر کا انکشاف
مقامی اخبار کے مطابق جمعیت علما اسلام نظریاتی کے زیر اہتمام تحفظ دینی مدارس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہا کہ نوازشریف کے این آر او کے لیے فضل الرحمان نے کارکنوں اور علما کو خوار کیا لیکن ہم دینی مدارس کو دوسروں کے لیے استعمال نہیں کریں گے بلکہ اسلام کی سربلندی اور ختم نبوت کی تحفظ کے لیے استعمال ہوں گے۔
حافظ حسین احمد کا مزید کہنا تھا کہ 26 مارچ کو رینٹل مارچ قریب آرہا ہے اس لیے کچھ لوگوں کو ایسی چھوٹی سرجری کی ضرورت بھی درپیش ہے جو پاکستان میں ممکن نہیں ہے اس مجبوری کی وجہ سے ابو جان کے پاس لندن ہی جانا ہوگا۔








