بائیڈن نے دیا ایران کے خلاف بڑے کام کا حکم

0
51

باغی ٹی وی : بائیڈن نے دیا ایران کے خلاف بڑے کام کا حکم

نو منتخب امریکی صدر بائیڈن جہاں ایران کے ساتھ چند معاملات میں مفاہمت کا رویہ رکھ رہا ہے وہاں کچھ جگہوں پر اس کی روایتی مخالفت کا سلسلہ بھی جاری ہے شام میں امریکا نے ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا اور تنظیموں پر بمباری کی ییہے ،ان حملوں کا حکم بائیڈن کی طرف سے دیا گیا ۔

دسری طرف امریکی وزیرِ دفاع نے ان حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن نےعراق میں امریکی فوجی اور سفارتی مقامات پر حالیہ راکٹ حملوں کا جواب دیتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے .

امریکا کے ان ان حملوں میں ایرانی حمایت یافتہ 17 ملیشائ کے مارجانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ شام میں فضائی حملے بائیدن کے صڈر بننے کے بعد پہلی کاروائی ہے .

واضح رہے کہ نئے امریکی صدر جوبائیڈن نے اقتدار سنبھالنے کے بعد سابق صدر ٹرمپ کے کئی فیصلوں کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے انھیں مسترد کر دیا۔

ایران کو ہر قیمت پر روکیں گے ، اسرائیل نے دھمکی دے دی

Leave a reply