جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کا آپریشن، 50 سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت میں بھی ملوث دہشت گرد جہنم واصل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے شرمانگئی اور طیارزہ میں آپریشن کیا گیا ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی پر آپریشن کیا گیا،فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر نورستان عرف حسن بابا ہلاک ہو گئے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد بڑے عرصے سے سیکیورٹی فورسز کو مطلوب تھا، ہلاک دہشت گرد آئی ای ڈی کا ماہر اور دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث تھا،ہلاک دہشت گرد نورستان دہشت گردوں کا ماسٹر ٹرینر تھا،

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق 2007 میں 50 سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت میں بھی ملوث تھا،ذرائع کے مطابق اس آپریشن کے بعد اسلحہ اور اسلحہ برآمد ہوا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے سے دہشتگروں سے صفایا کرنے کا عمل جاری رکھا گیا۔

قبل ازیں 23 فروری کو دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے میر علی میں خصوصی سرچ آپریشن کیا جس کےدوران سیکورٹی فورسز دہشت گرد کمانڈرحسن عرف سجنا کا گھیراو کرنے میں کامیاب ہوگئے

قبل ازیں 17 فروری کو شمالی وزیرستان میں‌ آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد مارے گئے تھے ،یکیورٹی فورسز نے شمالی وزستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق علیم خان خوشحالی گروپ سے تھا۔ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملے اور اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مارے جانے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ اور بارودی سرنگ کے حملوں میں ملوث تھے۔

کراچی ،دہشت گردانہ حملے میں شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا

دہشت گردی کا حملہ ناکام بنانے والے پولیس کے بہادر سپاہیوں اورمحافظوں کو وزیراعظم کا سلام

آرمی چیف کا شمالی وزیرستان کا دورہ،دشمن کی چالوں کو ناکام بنانے کیلئے تیار رہنا ہوگا،آرمی چیف

بھارتی میڈیا نے مودی حکومت کی اصلیت واضح کردی،وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ،دو دہشت گرد جہنم واصل،ایک گرفتار

جنوبی وزیرستان ،دہشتگردوں کاچیک پوسٹ پرحملہ،4 جوان شہید، چار دہشت گرد جہنم واصل

رواں ماہ کے آغاز پر بھی میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو جوان شہید اور چار زخمی ہوئے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگرد اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری میں بھی ملوث تھے۔

Shares: