دین اسلام کی بدنامی کا سبب نہ بنیں‌ :جمعیت علمائے اسلام رکن اسمبلی کی نابالغ لڑکی سے مبینہ شادی کی وضاحت کرے، فواد چوہدری

0
104

اسلام آباد:دین اسلام کی بدنامی کا سبب نہ بنیں‌ :جمعیت علمائے اسلام رکن اسمبلی کی نابالغ لڑکی سے مبینہ شادی کی وضاحت کرے،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مطالبہ کیا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان اپنے رکن اسمبلی کی نابالغ لڑکی سے مبینہ شادی کی خبروں کی وضاحت کرے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ‘ہمیں کوئی شبہ نہیں ہے کہ جب تک ہر معاشرہ خواتین کو برابر کی عزت و احترام نہیں دے گا تو وہ آگے بڑھ ہی نہیں سکتا’۔انہوں نے کہا کہ ‘عورت کا ہر روپ خوب صورت ہے، چاہے ماں، بیٹی، بیوی یا چاہے بہن کا ہو ہر روپ میں عورت خوب صورت ہے، دو واقعات پر اسمبلی میں مذمت ہوئی جس پر مجھے خوشی ہے’۔

 

 

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ‘ایک اور بری خبر بھارت کے میڈیا میں آئی اور وہ یہ ہے کہ ہمارے ایک رکن جن کا تعلق جمعیت علمائے اسلام سے ہے، انہوں نے 13 سال کی بچی سے 64 سال کی عمر میں شادی کی ہے’انہوں نے کہا کہ ‘یہ بڑی دلخراش خبر ہے کیونکہ یہ چائلڈ میریج ایکٹ کے خلاف ہے اور میں گزارش کروں گا کہ کم ازکم جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ خود آکر ایوان کو بتا دے اور رد کر اور بتائیں کہ ایسا واقعہ نہیں ہوا’۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ‘بھارت اور پوری دنیا کے اوپر پاکستان کے پارلیمان کا مذاق اڑ رہا ہے اورہمارا مذاق اڑ رہا ہے، اس بات پر میرا دل دکھی ہے کہ ہم کیسے اس حرکت کی اجازت دے سکتےہیں اور اپنے بچوں کو کیسے ایکسپوز کر سکتے ہیں’۔

قبل ازیں رواں ماہ کے اوائل میں سوشل میڈیا 14 سالہ لڑکی سے ان سے 4 گنا بڑی عمر کے آدمی کی شادی کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

Leave a reply