ٹی 20 ورلڈ کپ کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی نے بڑا اعلان کر دیا

0
55

ٹی 20 ورلڈ کپ کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی نے بڑا اعلان کر دیا

باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ بھارت میں کرونا کی دوسری لہر موجود ہے، جس کے باعث یہاں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد ممکن نہیں ، فیصلہ ہوچکا اگر بھارت نہیں تو یو اے ای میں ورلڈکپ ہوگا، ورلڈکپ وینیوز سےمتعلق اکتیس مارچ تک حتمی فیصلہ ہوجائےگا۔

کراچی کے مقامی ہوٹل میں چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی کو خط لکھا ہے کہ بھارت میں سکیورٹی کی یقین دہانی کرائے، اگر ایسا نہ ہوا تو ایونٹ کا مقام تبدیل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے اسپانسر ڈھونڈ رہے ہیں۔ احسان مانی نے اپنے اور وسیم خان سے متعلق منفی خبروں پر افسوس کا اظہار کیا۔ محمد حفیظ سے متعلق ان کا کہنا تھا کے محمد حفیظ کو سنٹرل کنٹریکٹ آفر کیا تھا جس سے انہوں نے انکار کردیا۔

احسان مانی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی اس سال بھی مشکل ہے، سری لنکا نے جون میں میزبانی کا کہا تھا لیکن اب تاریخوں کا مسئلہ آرہا ہے۔

Leave a reply