کراچی والوسن لیں‌ : اختیارات ملے تو ہر گلی میں حکمرانی منتقل کردوں گا، مصطفیٰ کمال

0
66

کراچی: کراچی والوسن لیں‌ : اختیارات ملے تو ہر گلی میں حکمرانی منتقل کردوں گا،اطلاعات کے مطابق پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور 5 وزرائے اعلیٰ تمام اختیارات اور طاقت کو لے کر پورا ملک چلا رہے ہیں، جب تک اختیارات اور وسائل سہراب گوٹھ کی گلیوں میں موجود لوگوں میں منتقل نہیں ہوں گے یہاں اسی طرح دھول مٹی اڑتی رہے گی۔

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں جلسے سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ کوئی رکن قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی آپ کے مسائل حل نہیں کرسکتا کیونکہ ان کا کام قانون سازی کرنا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ جس دن میرے پاس اختیارات آئے سہراب گوٹھ کے رہائشیوں کو بااختیار بنا دوں گا اور ہر گلی میں حکمران بنا دوں گا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی کو ایک مرتبہ حکمرانی دو، ہم ہر گلی میں حکمرانی لائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران اپنے بچوں کو تعلیمی اور علاج کے لیے بیرون ملک بھیجتے ہیں، وہ ملک کی ترقی میں حائل رکاوٹ سے واقف ہیں لیکن وہ نہیں چاہتے کہ شہر کی گلیوں میں حکمرانی منتقل ہو۔انہوں نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ گلی محلوں سے سیاسی تربیت کے بعد عام شہری کا بیٹا اسمبلیوں کا رخ کرے یا وزیر اعظم بنے۔

مصطفیٰ کمال نے ریاست اور حکومت کو مخاطب کرکے کہا کہ جو لوگ 40 برس سے ایک دوسرے کے دشمن تھے آج پی ایس پی کی قیادت میں وہ بھائی بھائی ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ ہر مسئلے کا حل بندوق کی گولی نہیں ہوتی، اگر محبت سے بات کی جائے تو دشمن بھی توجہ دیتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں فساد کا ذمہ دار سیاستدانوں اور حکمرانوں کو ٹھہراتا ہوں جنہوں نے ہر مسئلے کا حل آپریشن نکلا ہے۔

Leave a reply